لجنہ اماءاللہ عالمگیر کے لئے پیغامِ عمل — Page 96
وَاجْعَلْ لِي مِنْ لَّدُنْكَ سُلْطَانًا نَّصِيرًا أنا فَتَحْنَا لَكَ فَتاء حامين م اللهُ بِبَدْرٍ وَأَنتُمْ الله وَقَدْ نَصَرَكُمُ ال امام جماعت احمدیہ بسم الله الرحمة العالية نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيْمَ وَعَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحِ المَوْعُوْدُ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هو الناصر لندن 01۔04۔2011 پیاری ممبرات لجنه السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مجھے یہ جان کر بہت خوشی ہوئی ہے کہ لجنہ اماءاللہ بیلجیم اپنا نیشنل اجتماع منعقد کرنے کی توفیق پا رہی ہے۔اللہ تعالیٰ اس کا انعقاد ہر لحاظ سے بابرکت فرمائے اور اجتماع میں شامل ہونے والی تمام لجنہ اور ناصرات پر اس کے بہترین اثرات مرتب فرمائے۔آمین اس موقع پر میں آپ کو چند باتوں کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں۔ہم جس زمانہ میں زندگی بسر کر رہے ہیں یہ مادی طور پر بہت ترقی کر چکا ہے۔ہر گھر میں ٹی وی اور انٹرنیٹ عام ہو چکا ہے۔جدید قسم کی مشینوں، آلات اور نئی نئی ایجادات نے جہاں انسانی زندگی کو آسان تر بنا دیا ہے وہاں ماحول اور معاشرتی اقدار کو بھی یکسر بدل کر رکھ دیا ہے۔قسما قسم کی برائیاں معاشرے میں جنم لے رہی ہیں۔آنحضرت صلی ا ہم نے 96