میری والدہ

by Sir Muhammad Zafrulla Khan

Page 4 of 102

میری والدہ — Page 4

ہمارے خاندانی حالات اوائل عمر میں ہی والدہ کا نکاح میرے والد صاحب مرحوم چوہدری نصر اللہ خان صاحب کے ساتھ ہو گیا۔میرے دادا صاحب کا نام چوہدری سکندر خاں تھا۔ہمارا آبائی مسکن ڈسکہ (ضل سیالکوٹ) ہے۔ہماری قوم یہی کہلاتی ہے کہا جاتاہے کہ یہ قوم زیادہ تر منگری کے علاقہ میں آباد تھی۔چنانچہ منگری کا پرانا نام ساہی وال بھی ہے۔کسی وقت اس قوم کی پنجاب کے ایک علاقہ پر حکومت تھی۔واللہ اعلم بالصواب۔ہمارے خاندان کی ایک دو شاخیں اب تک ہندو ہیں۔باقی یا سکھ ہیں یا مسلمان۔ہماری شاخ قریبا بارہ پشت سے مسلمان ہے۔میرے دادا چوہدری سکندر خان صاحب مرحوم اپنے علاقہ کے بہت بارسوخ زمیندار تھے۔میرے پڑ دادا چو ہدری فتح دین صاحب با الکل جوانی میں فوت ہو گئے تھے۔اُس وقت میرے دادا ابھی بالکل بچہ ہی تھے۔ان کی پرورشب بہت سختی کے حالات میں ہوئی تھی۔لیکن اللہ تعالیٰ نے ان کی طبیعت میں حزم و دانش ودیعت کی تھی۔اس لئے یا وجود شرکاء کی مخالفت اور منصوبوں کے انہوں نے اپنا زمانہ نہایت خوش اسلوبی سے گزارا۔وہ زمانہ ہر رنگ میں تاریکی اور جہالت کا زمانہ تھا۔لیکن باوجود اس کے اللہ تعالی نے انہیں دنیوی دانش کے علاوہ دین کا علم اور فہیم بھی عطا فر مایا تھا۔جہاں تک مجھے معلوم ہو سکا ہے۔وہ اہل حدیث فرقہ سے تعلق رکھتے تھے اور احکام شریعت کی تختی سے پابندی کرتے اور کرواتے تھے۔شرک کے ساتھ انہیں خصوصیت سے دشمنی تھی اور ہر قسم کی بدعات سے سخت نفرت تھی۔ماتم کے موقعہ پر عورتوں کی جزع فزع کو بہت بُرا منایا کرتے تھے اور اس سے بڑی سختی سے روکا کرتے تھے ، حکام کے ساتھ ان کا برتا و تواضع لیکن وقار کا بنوا کرتا تھا اور حکام بھی ان کا احترام کیا کرتے تھے۔