میری والدہ — Page 3
p نحمده ونصلى ل رسول الكريم میری والدہ میری والدہ کا نام حسین بی بی تھا۔ان کے اپنے اندازہ کے مطابق ان کی ولادت غالبا ۱۸۶۳ء میں ہوئی تھی۔ان کے والد صاحب کا نام چوہدری الہی بخش تھا۔آبائی مسکن دا تا زید کا ( ضلع سیالکوٹ) تھا۔قوم باجوہ تھی۔جو سیالکوٹ کے ضلع کی زمینداراقوام میں نہایت معز زقوم کبھی جاتی ہے۔چو ہدری اپنی بخش صاحب کی اولاد پانچ بیٹیاں اور ایک بیٹا تھی۔میری والدہ سب سے بڑی تھیں۔میرے ماموں چوہدری عبداللہ خاں صاحب امیر جماعت احمد یہ دا تازید کا اپنی چار بہنوں سے چھوٹے اور ایک بہن سے بڑے تھے۔میر کی والدہ بوجہ اپنے والدین کی پہلی اولا د ہونے کے بچپن سے ہی بہت لاڈلی تھیں۔فرمایا کرتی تھیں کہ وہ زمانہ خوشحالی کا تھا اور چونکہ ان کے والد صاحب کے بڑے بھائی ( جو خاندان کے سرکردہ تھے ) ان سے بہت محبت کرتے تھے اور اُن کی ہر خواہش کو پورا کرنے کی کوشش کرتے تھے۔اس لئے اوائل بچپن میں اُن کی طبیعت نسبتا آزاد بھی اور کسی وقت یہ ایسا ناز یا شوخی بھی کر بیٹھی تھیں۔جو اس زمانہ میں تو بچوں کا شعار بن چکی ہے۔لیکن اُن ایام میں اُن کی والدہ کے لئے بعض دفعہ پریشانی کا موجب بن جایا کرتی تھی۔لیکن یہ آزادی کا زمانہ جلد ہی ختم ہو گیا۔