میری پونجی

by Other Authors

Page 56 of 340

میری پونجی — Page 56

لوگ سیر نہ ہوتے تھے۔سو میر صاحب نے اپنی تقریروں کے دوران ایک دن جلسہ میں میری خدمت سے خوش ہو کر یہ انعام مجھے عنایت فرمایا۔ذکر حبیب کے جلسوں کا جو میں انعقاد ان دنوں کروایا کرتا تھا اُس کا ذکر اخبار میں بھی ہوتا رہا اور حضرت امیر المومنین اور دوسرے بزرگ بھی اس خدمت سے بے حد خوش ہوتے رہے۔میں یہ بھی زائد کر دوں کہ اس شال کا ذکر تذکرہ میں حضرت کے مجموعہ الہامات کی کتاب میں بھی ہے۔اس وقت تذکرہ میرے پاس نہیں اس لئے حوالہ نہیں بتلا سکتا۔تذکرہ جن دنوں میں پڑھ رہا تھا تو اُس وقت میں نے گھر میں عزیزان کو بتلایا تھا کہ دیکھو یہ ہمارے پاس والی شال کا ذکر ہے۔حضرت کی ایک یا دو بار اس شال کا ذکر ہے۔بس مختصر حالات ہیں۔جس شیشے میں اسے لگاؤ گے اس کے نیچے یعنی کپڑے کے نیچے جس جگہ اسے چسپاں کرو گے یہ ضرور لکھنا: حاصل کرده از سردار مصباح الدین سابق مبلغ لندن خدمت لنگر خانہ حضرت مسیح موعود باقی انشاللہ پھر۔۔۔والسلام۔۔ابا جان حضرت سید میر محمد اسحاق صاحب کے ساتھ جامعہ میں ایک عرصہ تک ساتھ رہا تھا ، یہی دیرینہ رفاقت ایک بار پھر انکی نگرانی میں لے آئی جبکہ وہ ناظر ضیافت تھے اور وہ تاحیات انکے مد و معاون رہے ،لیکن عجب اتفاق تھا حضرت میر صاحب نے سردار صاحب کو آمادہ کیا کہ وہ اپنی معاشی ضروریات کے تحت دیولالی (بمبئی) برٹش آرمی کے افسران کو اردو زبان کی تدریس کے لیے چلے جائیں۔لیکن سردار صاحب اسکے لیے دل سے تیار نہیں تھے۔ادھر حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب کا اصرار بڑھا۔جیسے ہی وہ بمبئی پہنچے حضرت میر صاحب کا انتقال ہو گیا۔حضرت میر صاحب کے ساتھ (56)