میری پونجی

by Other Authors

Page 57 of 340

میری پونجی — Page 57

سردار صاحب کی بے حد دوستی تھی۔انہوں نے ایک اعتماد کے ساتھ ان کے سپر دلنگر خانے کی ذمہ داری سونپ رکھی تھی۔حضرت میر صاحب انکے بزرگ بھی تھے اور مشیر بھی۔حضرت میر صاحب کی ساری اولاد جنہوں نے اپنے والد بزرگوار کے سردار صاحب کے ساتھ مشفقانہ سلوک کا نظارہ دیکھا تھا وہ بھی ان کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آتے رہے۔محترم سردار صاحب کو ایک بار مسجد مبارک میں اعتکاف کی سعادت حاصل ہوئی۔اعتکاف کے ایام میں مکرم سید میر داوود احمد صاحب مرحوم و مغفور پورا عشرہ سحری اور افطاری تیار کروا کر بھجواتے رہے۔فرائض افسر جلسه سالانه حضرت سید میر محمد اسحاق صاحب زندگی بھر جلسہ سالانہ کے افسر انچارج رہے۔انہوں نے ہمیشہ مکرم سردار صاحب کو اپنے ساتھ رکھا اور جلسہ کے فرائض میں ان کو بطور افسر استقبال رکھا۔اس زمانہ میں مہمان اکثر بذریعہ ریل سفر کر کے آتے تھے۔جلسہ کے مہمانوں کی کثرت کی وجہ سے اس موقعہ پر پیشل گاڑیوں کا انتظام ہوتا تھا اس لیے افسر استقبال کی ذمہ داری میں بھی اضافہ ہو جاتا تھا۔افسر استقبال کا دفتر ریلوے اسٹیشن پر ہی ہوتا تھا۔قادیان کا ریلوے اسٹیشن ان دنوں خاص رونق اور گہما گہمی کا مرکز بن جاتا۔جلسہ جہاں بے شمار روحانی فیوض اور برکات لیکر آتا وہاں بے شمار لوگوں کیلئے محنت اور مزدوری کے مواقع بھی پیدا ہو جاتے۔مکرم ٹھکید ارعبداللطیف صاحب نائب افسر ہوا کرتے تھے۔سید نا حضرت خلیفہ امسیح الثانی دن میں کئی بار مہمانوں کی آمد کی رپورٹ طلب فرماتے۔ایک موقع پر حضور نے دفتر استقبال سے ٹیلیفون پر رپورٹ طلب فرمائی تو سردار صاحب اس وقت دفتر میں نہیں تھے۔دفتر استقبال کے کارکن نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے جو اعداد و شمار بتائے اس سے ر مطمئن نہیں ہوئے اور فرمایا کہ یہ اعداد و شمار غلط ہیں۔پھر دریافت فرمایا کیا یہ رپورٹ سردار حضور صاحب کی ہے؟ (57)