میری پونجی

by Other Authors

Page 55 of 340

میری پونجی — Page 55

رکھا۔ذکر حبیب کے ان جلسوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری کرنے پر ڈاکٹر سید میر محمد اسماعیل صاحب اس قدر خوش ہوئے کہ جس جلسہ میں حضرت اقدس مسیح موعود کی سیرت اور شمائل پر تقریر ہوتی مسجد اقصیٰ کا صحن سامعین سے بھرا ہوا ہوتا تھا۔انہوں نے بھرے مجمع میں اس عاجز سردار مصباح الدین پرخوشنودی کا اظہار فرماتے ہوئے حضرت اقدس مسیح موعود کی ایک سرخ رنگ کی شال مجھے عطا فرمائی اور اعلان فرمایا کہ دوستو گواہ رہنا کہ میں یہ متبرک شال سردار مصباح الدین صاحب کو دے رہا ہوں۔ابا جان کے خط کا مضمون چنیوٹ ۱۶۰۰ستمبر جان پدر السلام علیکم ورحمتہ اللہ برکاتہ آنعز یز کا ۱۴ / تاریخ کا خط ملا۔حالات مندرجہ سے آگاہی ہوئی۔لو پہلے حضرت اقدس کی شمال کا ٹکڑا بھیج رہا ہوں۔یہ شمال مخدومی مکرمی حضرت ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحب مرحوم مغفور نے ایک بھرے جلسہ میں یہ اعلان کر کے دی تھی کہ دوستو گواہ رہنا کہ یہ شمال میں ان کو دے رہا ہوں۔اس جلسہ کی تقریب یہ تھی کہ قادیان میں حضرت مسیح موعود کے حالات زندگی ، آپ کی سیرت اور آپ کے منہ سے سنی ہوئی باتیں سنانے کے لئے ایک ہفتہ وار جلسہ عشاء کی نماز کے بعد مسجد اقصیٰ میں ذکر حبیب“ کے نام سے کروایا کرتا تھا۔یہ جلسے شاید سال دو سال تک ہوتے رہے اور جن جن لوگوں نے حضرت اقدس کی محبت پائی تھی وہ باری باری حالات سناتے تھے۔حضرت میر صاحب مرحوم مغفور نے جب حالات سنانے شروع کئے تو ایک صحبت کے بجائے کئی صحبتوں تک سلسلہ جاری رہا اور (55)