میری پونجی

by Other Authors

Page 271 of 340

میری پونجی — Page 271

عاجز کیلئے اپنا ایک استعمال شدہ سوٹ چھوڑ گئے۔خدا کرے کہ ہماری محبت اگلے جہان میں بھی پروان چڑھتی رہے۔پھر جب چوہدری صاحب پاکستان جارہے تھے تو اُن کی اجازت سے اُن کی وہ کرسی جس پر وہ ہمیشہ بیٹھتے تھے، ابا جان گھر لے آئے اور اُس کی اچھی طرح سے مرمت کر کے رکھ لی۔ہمیشہ اپنی زندگی میں اُس پر ہی بیٹھتے تھے۔یہاں تک عقیدت تھی کہ جب ہم یا بچے یا کوئی بھی ملنے والا آتا تو اُس کو تبرک کیلئے کہتے کہ یہ چوہدری صاحب کی کرسی ہے آپ بھی اس پر بیٹھیں۔اللہ کرے کہ اگلے جہاں میں بھی ان پیاروں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ سے اعلیٰ جگہ ملے۔آمین۔متفرق یادیں جیسا کہ میں پہلے لکھ چکی ہوں میری امی جان شادی کے بعد بہت کم میرے ابا جان کے ساتھ رہی ہیں۔ابا جان اکثر اپنے کام کے سلسلے میں اپنے گھر سے باہر رہتے اور امی جان بچوں کے ساتھ اکیلی ہی رہتی تھیں۔لیکن اب جب سے لندن آئے ہیں یہ دونوں اکٹھے زندگی گزار رہے ہیں۔ا میرے اباجان نے زندگی کی تمام کمیوں کو پورا کرنے کی کوشش کی ہے۔چھوٹی چھوٹی سی کچھ کچھ باتیں اُن کی لکھتی ہوں : ایک بار ہم سب لندن فضل مسجد سے نماز جمعہ پڑھ کر مسجد کے باہر جنگلے کے پاس کھڑے تھے۔جنگلے کے ساتھ صرف ایک اینٹ کی منڈیر سی بنی ہوئی ہے جس پر امی جان اُس جنگلے کو ایک ہاتھ سے پکڑ کر کھڑی تھیں۔ہم سب اُمی جان کو خدا حافظ کر کے اپنے گھر آنے لگے۔جیسے ہی میں نے ہاتھ ہلا یا امی نے مجھے دیکھتے ہوئے اپنا ہاتھ ہلایا اور بے دھیانی میں بھول گئیں کہ وہ ایک منڈیر پر پاؤں رکھے ہوئے ہیں۔بس وہ ایک سیکنڈ ایسا خوفناک تھا کہ میری امی جان کو میں نے گرتے ہوئے دیکھا۔اُن کا سر تو میرے ہاتھوں میں آ گیا لیکن باقی جسم کنکریٹ والے فرش پر گرا اور اُن کے کولہے کی ہڈی ٹوٹ گئی۔ایمبولنس آئی امی ہسپتال چلی گئیں۔ہڈی ایک دو جگہ سے ٹوٹی تھی۔کافی لمبا عرصہ اُن کو ہسپتال میں رہنا پڑا۔اب یہاں سے میرے ابا جان کی امی جان کیلئے دن رات خدمت میں (271)