میری پونجی

by Other Authors

Page 242 of 340

میری پونجی — Page 242

مکرم شیخ مبارک احمد صاحب کی پہلی تقرری مبلغ بننے پر شیخ صاحب کی سب سے پہلی تقرری لدھیانہ میں ہوئی۔مجھے آج بھی وہ نوجوان چہرہ دکھائی دیتا ہے۔کالی داڑھی ایک جوشیلا مبلغ ، دلائل سے لیس میدان عمل میں آتا ہے۔غالباً ۳۴ یا ۱۹۳۳ء کی بات ہے ان کی آمد پر مناظروں کا سلسلہ شروع ہوا۔اس کا مرکز ہمارا گھر بنا۔ہمارے مکان کی چھت پر مناظرے ہوتے رہے۔ایک کے بعد ایک مولوی بدلتا لیکن کوئی بھی احمدیت اور اسلام کی سچائی کی تاب نہ لاتا بلکہ مخالفین روز مرہ کی ذلت دیکھ کر مفتی نعیم کے پاس گئے اور صورت حال بتائی کہ قادیان سے ایک نوجوان مولوی آیا ہوا ہے۔اس کا کوئی بھی مقابلہ نہیں کر سکتا اس لیے آپ آکر اس سے بات کریں۔لیکن اس نے بھی آنے سے انکار کر دیا۔مکرم شیخ مبارک احمد صاحب نے اپنی کتاب کیفیات زندگی کے صفحہ نمبر 25 پر لدھیانہ میں اپنی پہلی تقرری کا ذکر کیا ہے۔آپ کا قیام ہمارے دادا نور محمد صاحب کے ہاں ہوا۔تعلیمی فراغت کے بعد جیغی فرائض کی انجام دہی مکرم شیخ مبارک احمد صاحب تحریر فرماتے ہیں: دہ تبلیغی ٹرینگ یعنی مشنری کالج سے جب کامیابی سے فراغت ہوئی تو ہندوستان کے مختلف علاقوں اور شہروں میں تقرری ہوتی رہی۔یاد پڑتا ہے کہ سب سے پہلے لدھیانہ شہر میں نظارت دعوت وتبلیغ نے خاکسار کو بطور مبلغ بھجوایا۔لدھیانہ میں خاکسار کا قیام محترم صوفی سید عبد الرحیم صاحب جو ان دنوں جماعت کے جنرل سیکرٹری تھے، کے مکان پر ہوا۔وہ ریلوے میں ملازم تھے۔آپ حضرت مسیح موعود کے ایک مخلص صحابی حضرت عنایت علی شاہ صاحب کے بیٹے تھے۔محلہ ویکفیلڈ گنج میں حضرت صوفی احمد جان کے مرید اور ان سے خاص عقیدت رکھنے والے احباب کی رہائش تھی اور (242)