میری پونجی

by Other Authors

Page 175 of 340

میری پونجی — Page 175

درجات بلند سے بلند کرتا چلا جائے اور اُن کے اہل و عیال ، خصوصاً آپ اور اُن کے آل اولاد پر اپنی حمتیں اور برکتیں نازل فرما تار ہے۔ہر آن و ہر مقام ان کا حافظ و ناصر رہے اور دینی و دنیاوی نعمتیں اور ترقیات عطا فرما تار ہے۔آمین اللھم آمین۔وہ اپنے اخلاق اور کردار کی وجہ سے یقینا بہشتی ہیں۔اللہ تعالیٰ اُن کے جنت الفردوس میں درجات بلند سے بلند تر کرتا چلا جائے ، آمین اللهم آمین اور آپ کا حافظ و ناصر رہے۔آمین الهم آمین۔ان دو دنوں میں جب سے آپ کا خط ملا ہے کئی بار پڑھتا رہا ہوں اور پرانی یادیں خصوصاً اُنکی معصوم صورت آنکھوں کے سامنے آتی رہی۔وہ ہشاش بشاش نظر آتے رہے جو اُن کے انجام بخیر ہونے کی علامت معلوم ہوتی ہے۔اے خدا تو ایسا ہی کر۔آمین۔میرے لائق کوئی خدمت ہو تو حسب توفیق کرنے سے دریغ نہ کرونگا۔جب خط لکھنے کا ارادہ کیا تھا تو ایسے لگتا تھا کہ چند الفاظ سے زیادہ نہ لکھ پاؤں گا۔مگر اب خط کافی لمبا ہو گیا ہے۔اس لیے ختم کرتا ہوں۔کراچی میں جو دوست محترم سامی صاحب سے شناسا ہیں اُن سب کو مطلع کر دیا گیا ہے۔گھر میں سب کو درجہ بدرجہ سلام ودعا اور پیار کا تحفہ پہنچے۔خدا حافظ والسلام خاکسار چوہدری عبدالمجید (175)