میری پونجی

by Other Authors

Page 176 of 340

میری پونجی — Page 176

مکرم چوہدری رکن الدین صاحب کراچی سے تحریر فرماتے ہیں: بسم اللہ الرحمن الرحیم محترمہ بہن صفیہ بیگم صاحبہ محمدہ و نصلی علیٰ رسولہ الکریم السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاته آج الفضل میں برادرم محترم بشیر الدین احمد سامی صاحب کی ہم سے جدائی کی خبر پڑھ کر طبیعت بہت خراب ہوئی۔انا للہ وانا الیہ راجعون۔بلانے والا ہے سب سے پیارا، اسی پہ اے دل تو جاں فدا کر میں آپ کے اس غم میں شامل ہوں۔دُعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے اور آپ سب کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔جیسا کہ آپ کو علم ہے مرحوم میرے بہت ہی پرانے دوست اور ساتھی تھے اور یہ دوستانہ غالباً پچاس سالوں پر محیط ہے۔اس دوران مرحوم کی اعلیٰ صفات کا خاکسار ہمیشہ مداح رہا۔نہایت مخلص دوست خدمت کا بے حد شوق غرض کہ مرحوم بڑی خوبیوں کے مالک تھے اور عمر بھر اپنی روزی کمانے کے ساتھ ساتھ خدمت دین کرتے رہے۔مجھے انکی جدائی کا بہت رنج ہے۔لیکن یہ زندگی عارضی ہے ہم سب اس سفر پر رواں ہیں اور بالآخر وہاں ملاقات ہو جاتی ہے۔میرا بہت ہی پیارا دوست بچھڑ گیا ہے۔بھائی بشیر الدین سامی صاحب کی جدائی کا صدمہ ایسا ہے کہ بھلایا نہیں جاسکتا اور میر اتو نصف صدی کا ساتھ تھا۔پہلے کراچی میں اور پھر پشاور میں ساتھ رہے اور لندن میں کئی مرتبہ سارا سارا دن ہم اکٹھے گھومتے پھرتے رہے۔بھلا ایسی پیاری یادیں کوئی بھلا سکتا ہے۔ویسے بھی عزیزم محترم بہت خوبیوں کے مالک تھے۔دوستوں کے ساتھ تو وہ ایسے گھل مل جاتے تھے گویا اپنے سگے ہیں بلکہ اُن سے بھی بڑھ کر۔واقعی وہ صاحب بصیرت اور اعلیٰ درجہ کے احمدی تھے۔جیسا کہ آپ نے لکھا اللہ تعالیٰ نے اُن کو رحلت سے پہلے ہی بتا دیا کہ اُن کا آخرت میں کن ہستیوں کے ساتھ (176)