مذہب کے نام پر خون

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 156 of 330

مذہب کے نام پر خون — Page 156

مذہب کے نام پرخون انتظار سے ختم نبوت کی مہر نہیں ٹوٹتی تو اس کی آمد پر ایمان لانے سے وہ مہر کس طرح ٹوٹ سکتی ہے؟ اور یہ تمام جھگڑا بس اسی بات پر پکایا جاسکتا ہے کہ اگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ختم نبوت کی آیت ہوتے ہوئے بھی آنے والے مسیح کو بی اللہ کہا اور آپ ختم نبوت کی مہر توڑنے والے نہ ہوئے تو اس صادق و امین کے اس بچے کلام پر ایمان لانے والا کس طرح اس مقدس مہر کو توڑنے والا قرار پایا؟ حیرت ہے اور پھر حیرت ہے۔۔۔۔۔مگر یہ بحث اس مضمون سے الگ ہے اور میں یہاں ایک محال مفروضہ کے طور پر یہ کہتا ہوں که اگر احمدی ختم نبوت کے منکر بھی ہوں ( نَعُوذُ بالله من ذلك) تو کیا اسلام کو یہی ایک خطرہ در پیش ہے اور احمدیوں کے قتل و غارت سے کیا عیسائیت کی یلغار رک جائے گی؟ اور چہار دانگ عالم میں کیا اسلام کو غلبہ حاصل ہو جائے گا ؟ کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ کی صداقت اور دیانت کے معیار پھر کل عالم اسلامی میں قائم ہو جائیں گے اور کیا مسلمانوں کے اس کے بعد باہم تمام اختلافات مٹ جائیں گے اور علماء تکفیر بازی ہمیشہ کے لئے ترک کردیں گے؟ کیا شیعہ سنی پھر بھائی بھائی بن جائیں گے اور بریلویوں اور دیو بندیوں کے جھگڑے قیامت تک کے لئے طے ہو جائیں گے؟۔اور کیا احمدیوں کے قتل و غارت کے بعد ڈاکہ، چوری اور رشوت ستانی کی لعنتیں ہمیشہ کے لئے اسلامی ممالک کو خیر باد کہہ دیں گی؟ مسجدمیں پھر سے آباد ہوں گی اور تہذیب نو کے بداثرات سے سوسائٹی یک دفعہ پاک ہو جائے گی ؟ کیا اس کے بعد بیبیوں کے چہرہ سے اٹھتا ہوا نقاب پھر گرنے لگے گا ؟ سینما ہال اجڑ جائیں گے اور رقص و سرود کی محفلیں ویران ہو جائیں گی؟ اور احمدیوں کے تہہ تیغ ہونے کے بعد کیا واقعی یورپ اور امریکہ اور افریقہ اور ایشیا اور آسٹریلیا کی غیر مسلم آبادیاں دیوانہ وار اسلام کی طرف دوڑی چلی آئیں گی؟ کاش ایسا ہو سکتا !!! اور اگر ایسا ہوسکتا تو دنیا دیکھتی کہ کوئی سچا احمدی بھی اس راہ میں گردن کٹوانے سے گریز نہ کرتا۔ہم دوڑتے ہوئے ایک دوسرے پر سبقت لے جاتے ہوئے ایسی مقدس موت کے سمندر میں چھلانگیں لگا دیتے کیونکہ ہماری تو عبادتیں اور ہماری قربانیاں، ہماری زندگی اور ہماری موت محض اس لئے ہے کہ اسلام کونئی زندگی عطا ہو۔اگر آج ہماری موت سے اسلام کو زندگی عطا ہو جائے تو ہم آج اسی وقت ، اسی لمحہ مرنے کے لئے تیار ہیں۔