مضامین ناصر — Page 226
۲۲۶ احمدی بچوں کا مقام اور ان کے فرائض مرتبہ منیر الدین احمد صاحب سابق ناظم اطفال الاحمد بہ ربوہ ) محترم صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب نے مجلس اطفال الاحمدیہ مرکزیہ کے سالانہ اجتماع ۱۹۶۴ء کا افتتاح کرتے ہوئے ایک بہت قیمتی تقریر فرمائی تھی جس کا خلاصہ ذیل میں درج کیا جاتا ہے تقریر سے پہلے مہتم صاحب اطفال مکرم مولوی محمد اسمعیل صاحب منیر نے مجلس اطفال الاحمدیہ کی سالانہ رپورٹ پیش کی۔بعد ازاں محترم میاں صاحب نے تقریر کرتے ہوئے اطفال الاحمدیہ کو بیش قیمت نصائح سے نوازا۔آپ نے فرمایا:۔جب بھی کوئی احمدی بچہ میرے سامنے آتا ہے تو مجھے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے کئے ہوئے وعدے یاد آ جاتے ہیں اور میرا دل اس بچے کے لئے عزت و احترام کے جذبات سے بھر جاتا ہے اور ان وعدوں کے نتیجہ میں جو ذمہ داریاں ہم پر عائد ہوتی ہیں ان کا احساس ذہن میں آجاتا ہے۔کیونکہ ہمیں ان بچوں کی اس رنگ میں پرورش کرنی ہے کہ وہ ان وعدوں کو پورا کرنے والوں میں شامل ہوں جو اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے کئے ہیں۔مجلس اطفال الاحمدیہ کی سالانہ رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے محترم میاں صاحب نے فرمایا اس رپورٹ کا ہم دو نقطہ ہائے نگاہ سے جائزہ لے سکتے ہیں۔پہلا نقطہ نگاہ ماضی اور حال کا مقابلہ ہے۔اس لحاظ سے ہر میدان اور ہر شعبہ میں ترقی ہوئی ہے اور رپورٹ سن کر دل خوش ہے کہ بچے اب پہلے سے بلند تر مقام پر جا کھڑے ہوئے ہیں۔لیکن اگر اس لحاظ سے دیکھا جائے کہ آئندہ ہم نے جو کچھ حاصل کرنا ہے اور جو ہمارا مقصد ہے اس کے لحاظ سے ہم نے کیا کام کیا ہے۔اس لحاظ سے جب غور کریں تو