مضامین ناصر

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 225 of 239

مضامین ناصر — Page 225

۲۲۵ کے نتیجہ میں اور جن کے اخلاص اور ایثار کو دیکھ کر اللہ تعالیٰ تمام دنیا میں اسلام کو غلبہ دے گا اور آپ ہی وہ جماعت ہوں گے جونئی زمین بنانے والے ہوں گے اور آپ ہی وہ لوگ ہوں گے جو آسمان کی بلندیوں پر چڑھ کر اس کے ہر دروازہ پر دستک دیں گے اور آپ کے لئے ہر دروازہ کھولا جائے گا۔اب آپ نے فیصلہ کرنا ہے کہ آیا آپ نے اپنے رب کو موسیٰ کی قوم کی طرح یہ جواب دینا ہے کہ جا تو اور تیرا رب لڑ ہم اس قربانی کے لئے تیار نہیں یا آپ نے آنحضرت علم کے صحابہ کی طرح اپنے رب سے یہ کہنا ہے کہ تیرے بندہ نے تو ہم سے بہت تھوڑی قربانیاں کی ہیں اگر یہ ہمیں حکم دے تو ہم اپنا سارا مال، اپنا سارا وقت اور اپنی ساری عزتیں تیری راہ میں قربان کر دیں گے اس لئے کہ تیرا نام دنیا میں بلند ہو اور آنحضرت ﷺ کی عظمت کا نعرہ تمام دنیا میں گونجنے لگے۔اے خدا تو ہمیں ایسا ہی بنا۔الله (ماہنامہ انصار اللہ جولائی ۱۹۶۴ء صفحہ ۲۵ تا ۳۴) ☆☆