مضامین ناصر

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 196 of 239

مضامین ناصر — Page 196

۱۹۶ انسان کی اصلاح کے لئے دعاؤں میں گزرتی ہیں۔ہاں اپنے ان نیک بندوں کو ہر شر پسند اور دنیوی معاشرہ کی ذمہ داریوں اور زندگی کے فیشن سے دور ہو جانے والے گروہ کے ہر فتنہ اور ہر شر اور ہر بدند بیر سے محفوظ رکھ اور اپنے فرشتوں کی فوجیں اُن کی مدد اُن کی نصرت اور اُن کی حفاظت کے لئے آسمان سے نازل فرما۔اور اس شر پسند گروہ کے عمل غیر صالح‘اور شیطانی تدبیر اور ظالمانہ قوت اور طاقت اور خبیثا نہ نخوت و غرور اور ظلم و عدوان کو اس طرح پیس ڈال جو پیں ڈالنے کا حق ہے۔اور اپنے ان مظلوم بندوں کو جو تیری توحید اور محمد رسول اللہ ﷺ کی عظمت و جلال کو دنیا میں قائم کرنے کا عہد باندھے ہوئے ہیں اور ان کے اموال اور ان کے گھروں کو جن کی رفعت اور بلندی کا تیری طرف سے وعدہ ہے کیونکہ تیرے ذکر سے وہ گھر معمور اور تیری راہ میں خرچ کئے جانے کی وجہ سے وہ مال پاک اور مطہر ہیں اپنی رحمت اور قدرت اپنے قہر اور عزت کے نام پر اپنی پناہ میں لے لے اور ہر نقصان سے انہیں امن دے اور ہر تباہی سے انہیں محفوظ رکھ اور ہر غم سے انہیں نجات دے۔انہیں امن اور سلامتی میں رکھ ، انہیں امن اور سلامتی میں رکھ۔يَارَبَّ الْعَالَمِین۔یہاں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بعض الہامات کا ذکر کرنا مناسب ہے۔حضور علیہ السلام فرماتے ہیں۔میں اپنی جماعت کے لئے اور پھر قادیان کے لئے دعا کر رہا تھا تو یہ الہام ہوا۔(۱) زندگی کے فیشن سے دور جاپڑے ہیں۔(۲) فَسَحِقْهُمْ تَسْحِيْقًا فرمایا میرے دل میں آیا کہ اس پیس ڈالنے کو میری طرف کیوں منسوب کیا گیا ہے۔اتنے میں میری نظر اس دعا پر پڑی جو ایک سال ہوا بيت الدعا پر لکھی ہوئی ہے اور وہ دعا یہ ہے۔يَا رَبِّ فَاسْمَعُ دُعَائِي وَمَزَقَ أَعْدَائِكَ وَاَعْدَائِي وَاَنْجِزُ وَعْدَكَ وَانْصُرُ عَبْدَكَ وَأَرِنَا أَيَّامَكَ وَ شَهِرُ لَنَا حُسَامَكَ وَلَا تَذَرُ مِنَ الْكَافِرِينَ شَرِيرًا اس دعا کو دیکھنے اور اس الہام کے ہونے سے معلوم ہوا کہ یہ میری دعا کی قبولیت کا وقت ہے۔