مضامین ناصر

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 195 of 239

مضامین ناصر — Page 195

۱۹۵ يَا رَبِّ فَاسْمَعُ دُعَائِي اللہ تعالیٰ کا ہزار ہزار احسان ہے کہ وہ جماعت احمدیہ کو دنیا کے ہر بر اعظم اور ہر ملک میں قائم کر کے بنی نوع انسان کی ہدایت کے لئے راہ استوار کر رہا ہے۔اشاعت اسلام کی عمارت کی بنیادوں کو مضبوط سے مضبوط تر کرتا چلا جا رہا ہے جب تک ہم اپنی حقیر کوششوں (جن کی توفیق بھی محض اسی کے فضل پر منحصر ہے) کے شاندار نتائج کو دیکھتے ہیں تو ہمارے دل اس کی حمد و ثناء سے معمور ہو جاتے ہیں۔مگر ملک ملک اور قریہ قریہ میں جماعت کی یہ وسعت ہماری ذمہ داریوں میں بھی بڑا اضافہ کر رہی ہے اور بسا اوقات ہماری پریشانیاں اور ہمارے دکھ بھی عالمگیر نوعیت کے بن جاتے ہیں۔ابھی پچھلے سال جب زنجبار میں فتنہ و فساد نے سراٹھایا تو زنجبار کے احمدیوں کے لئے دل بہت ہی پریشان رہا اور دل کی گہرائیوں سے دعائیں نکلیں کہ خدائے تو انا انہیں ہر شر سے محفوظ رکھے۔پھر جب کلکتہ وغیرہ میں فساد ہوئے تو دل بہت ہی بے چین ہوا اور سینہ پر یاں سے خضوع و خشوع کا ایک چشمہ پھوٹا اور اپنے بھائیوں کی جانی و مالی سلامتی کے لئے ہمارا ذرہ ذرہ اپنے رب کے حضور جھکا اور اس سے مدد اور نصرت اور صبر کے طالب ہوئے۔پھر جب ٹانگانیکا میں کوئی آگ بھڑ کی تو دل میں ایک اور ٹیس اٹھی کہ کس طرح ہم اپنے رب کے جوش کو اپنے ابتہال اور تضرع سے حرکت میں لائیں کہ وہ ہمارے غم اور ھم کی طرف اپنی رحمت اور قدرت سے متوجہ ہو۔اے خدا! اپنے ان سب پاک بندوں کو جنہیں تو نے اپنے فضل خاص سے دنیا کی بھلائی اور بنی نوع انسان کی ہمدردی اور خدمت اور خدا تعالیٰ کی توحید اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عظمت کے قیام کے لئے چنا ہے۔جن کے دن نیکی کے کاموں میں بسر ہوتے ہیں اور جن کی راتیں بنی نوع