مضامین ناصر

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 197 of 239

مضامین ناصر — Page 197

۱۹۷ پھر فرمایا ہمیشہ سے سنت اللہ اسی طرح پر چلی آتی ہے کہ اس کے ماموروں کی راہ میں جو لوگ روک ہوتے ہیں ان کو دیکھ کر خدا تعالیٰ کی ہستی پر اور یقین بڑھتا ہے کہ وہ کس طرح ان امور کو ظاہر کر رہا ہے۔پھر فرمایا کہ اس کے بعد رؤیا ہوئی کہ ایک عورت قرآن پڑھ رہی تھی۔اس سے اپنی جماعت کی نسبت تفاول کی نیت سے پوچھا کہ پہلی سطر پر اول کیا لفظ ہے تو اس نے کہا کہ غَفُورٌ رَّحِيمٌ میں نے سمجھا کہ یہ جماعت کے لئے ہے“۔(تذکرہ صفحہ ۴۷۲-۴۷۳) مجھے یقین ہے کہ مخلصین جماعت فساد زدہ علاقوں میں بسنے والے بھائیوں اور ان شعار اللہ کو جو خدا تعالیٰ کی ذات اور اس کی توحید پر تین دلیل ہیں اپنی دعاؤں میں ہمیشہ ہی یا درکھتے ہوں گے۔میں یہ درخواست بھی کروں گا کہ ان ایام میں بیت الدعا کی مذکورہ بالا دعا پر خاص طور پر زور دیں کہ وہ صادق الوعد ہے اور اپنے وعدہ کو ضرور پورا کرے گا اور جو بھی اس کے ارادہ کے خلاف ارادہ اور اس سے دشمنی رکھتا ہے وہ بھی اس سے دشمنی رکھے گا اور اپنی قدرت کے ایک ہی ہاتھ سے ان دشمنوں کے ہر شر اور ہر منصوبہ کو کچل کر رکھ دے گا اور پیس ڈالے گا۔اے خدا ہماری گریہ وزاری کوسن اور ہمیں اپنی رحمت کی آغوش میں لے لے۔آمین مرزا ناصر احمد ناظر خدمت درویشاں ۲۵/۱/۱۹۶۴