مضامین ناصر

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 185 of 239

مضامین ناصر — Page 185

۱۸۵ خوراک اور ناظم اجرائے پر چی خوراک اور تمام منتظمین کے کام کی نگرانی کرے اور بوقت ضرورت مناسب ہدایات جاری کرے۔جن کی پابندی تمام ناظمین اور منتظمین پر واجب ہوگی۔افسر جلسہ سالانہ کا یہ بھی فرض ہے کہ وہ ہر روز صبح و شام تمام حالات کی رپورٹ حضرت امیر المومنین خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ اور ناظر صاحب اعلیٰ صدر انجمن احمد ی ربوہ کی خدمت میں پیش کرے۔نظامت حلقہ ناظم حلقہ کا کام اپنے حلقہ میں مذکورہ بالا تمام شعبہ جات کا انتظام اور نگرانی کرنا ہے۔وہ افسر جلسہ سالانہ کی طرف سے اپنی نظامت کے دائرہ کے اندر اندر جملہ مہمانان کی جائز ضر رویات پوری کرنے کا ذمہ دار ہے اور اگر کسی جگہ کوئی خرابی یا نقص پیدا ہوتا ہوا نظر آئے تو اس کا فرض ہے کہ وہ اسے فوری طور پر دور کرنے کیلئے مناسب اور مؤثر ذرائع استعمال کرے۔پس کسی نظامت میں قیام کرنے والے مہمان اگر کوئی نقص دیکھیں تو وہ اس کی اطلاع فوری طور پر ناظم متعلقہ کو دیں۔تا کہ وہ اپنے حلقہ میں موقعہ پر ہی نقص کو دور کر سکیں۔نظامت سیلائی ناظم سپلائی جلسہ سالانہ کا کام ہے کہ جلسہ سالانہ کی جملہ ضروری اشیاء اجناس خورونوش، ایندھن ، برتن، کسیر، پرالی اور دوسری چیزیں کافی عرصہ پہلے افسر جلسہ کی ہدایت کے ماتحت مہیا کرے اور جلسہ کے دوران میں اگر کسی چیز کی فوری طور پر کمی یا ضرورت محسوس ہو تو وہ بھی مناسب مقدار میں فراہم کرے۔نیز جلسہ سالانہ کے اخراجات کی ہر قسم کی ادائیگیاں کرے اور ان کا حساب رکھے۔اس نظامت کا براہ راست مہمانان سے کوئی خاص تعلق نہیں ہے۔نظامت تعمیرات منتظم صاحب تعمیرات کا فرض ہے کہ افسر جلسہ سالانہ کی منشاء اور مہمانوں کی ضرورت کے مطابق جملہ عمارات ، رہائش غسل خانے وغیرہ تعمیر کرائے۔