مضامین ناصر

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 186 of 239

مضامین ناصر — Page 186

نظامت رہائش وسٹور ۱۸۶ مہمانوں کی آرام دہ رہائش کا ضروری اور مناسب انتظام کرنا اس نظامت کا کام ہے۔رہائش کے لئے کام مہیا کرنا اور پھر جماعت وار ان کے قیام کے لئے جگہ کی تعیین کرنا، کمروں میں کسیر یا پرالی بچھانا،مہمانوں کے سامان کی حفاظت کا انتظام کرنا ان کے کھانے کے لئے پیالے،آبخورے، بالٹیاں اور گھڑے پہلے سے مناسب تعداد میں ان کی قیام گاہوں پر موجود رکھنا نظامت رہائش کے فرائض میں سے ہے۔جماعتوں میں قیام کرنے والے احباب کے علاوہ جولوگ ربوہ کے مکانوں میں انفرادی طور پر رہائش رکھنا چاہتے ہوں اور جن کے لئے افسر جلسہ سالانہ نے علیحدہ مکان یا کمرے دینے کی ہدایت کی ہو۔ایسے لوگوں کو جلسہ پر ربوہ آنے سے قبل بذریعہ ڈاک اس نظامت کی طرف سے اطلاع دی جاتی ہے کہ آپ کے لئے فلاں محلہ میں فلاں کے مکان میں قیام کا انتظام کیا گیا ہے اور پھر ان مہمانوں کے ربوہ پہنچنے پر انہیں ان مکانات میں پہنچانا بھی نظامت رہائش کا فرض ہے۔جلسہ سالانہ کے موقعہ پر مہمانوں کی ضرورت کے لئے پیالے، آبخورے، لوٹے اور گھڑے مہیا کئے جاتے ہیں۔یہ سامان بھی ناظم صاحب رہائش کی تحویل میں ہوتا ہے۔لیکن اس کے لئے ناظم صاحب مہمان نوازی کی طرف سے پرچی جاری کی جاتی ہے۔مہمان حضرات اپنی ضرورت کے لئے ناظم صاحب مہمان نوازی سے ان کے دفتر میں مل کر سامان کے لئے پر چی حاصل کر لیں اور نظامت رہائش وسٹور اس پرچی میں مندرجہ تعداد کے مطابق سامان جاری کر دے گی۔پس سامان کے حصول کے لئے ناظم صاحب مہمان نوازی کی پر چی لازمی چیز ہے۔نظامت تصدیق پر چی خوراک کھانے کی صحیح اور مناسب تقسیم کے لئے یہ ضروری ہے کہ کھانا صرف اسی مقدار میں حاصل کیا