مضامین ناصر — Page 184
۱۸۴ ربوہ کے تین حلقے بنادیئے گئے ہیں۔ہر حلقہ کے مہمانوں کی ضروریات حلقہ کا ناظم پوری کرتا ہے۔یہ حلقے حسب ذیل ہیں۔(۱) نظامت دار الصدر:۔اس حلقے میں محلہ جات دارالصدر شرقی ، غربی و جنوبی اور دارالفضل شامل ہیں۔(۲) نظامت دار الرحمت:۔یہ نظامت محلہ جات دار الرحمت شرقی ، وسطی اور جنوبی پر مشتمل ہے۔(۳) نظامت دار العلوم : محلہ جات دار البرکات، دار النصر اور دارالیمن کا انتظام اس نظامت متعلق ہے۔ان تینوں حلقہ جات کا انتظام افسر جلسہ سالانہ کی نگرانی میں تین علیحدہ علیحدہ افسروں کے سپرد ہے۔جو ناظم کہلاتے ہیں۔ان ناظمین کے علاوہ چھ اور ناظمین بھی افسر جلسہ سالانہ کی اعانت کے لئے کام کرتے ہیں۔یعنی ناظم سپلائی، ناظم تعمیرات، ناظم رہائش، ناظم مہمان نوازی، ناظم تصدیق پر چی خوراک۔تنظیمی شعبہ جات تنظیمی شعبہ جات کی تقسیم حسب ذیل ہے۔(۱) انتظام استقبال (۲) انتظام روشنی (۳) انتظام آب رسانی (۴) انتظام دیگ (۵) انتظام تنور (۶) انتظام تقسیم روٹی (۷) انتظام تقسیم سالن (۸) انتظام تقسیم پر ہیزی (۹) انتظام مہمان نوازی ( یعنی مہمانوں کو کھانا کھلانا اور ان کے آرام کا خیال رکھنا ) (۱۰) انتظام طبی امداد (۱۱) انتظام صفائی (۱۲) انتظام پہرہ (۱۳) انتظام بازار (۱۴) انتظام سٹور (۱۵) انتظام معائنہ و پڑتال (۱۶) انتظام امور متفرقہ۔ان شعبہ جات کی نگرانی علیحدہ علیحدہ افسروں کے سپرد ہے۔جو اپنے اپنے حلقہ کے ناظم کے ماتحت کام کرتے ہیں۔انتظام سالانہ جلسہ کے مختلف افسروں کے فرائض و اختیارات کا ڈھانچہ حسب ذیل ہے۔افسر جلسه سالانه افسر جلسہ سالانہ مہمان نوازی کے جملہ شعبہ جات کا افسر اعلیٰ ہے۔جس کا کام یہ ہے کہ تینوں حلقوں کے ناظمین ، ناظم سپلائی ، ناظم تعمیرات، ناظم رہائش، ناظم مہمان نوازی، ناظم تصدیق پر چی