مضامین ناصر

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 183 of 239

مضامین ناصر — Page 183

۱۸۳ کارروائی اور تقاریر کے انتظام کا تعلق ہے۔یہ انتظام نظارت اصلاح وارشادصدرانجمن احمدیہ کے سپر د ہوتا ہے۔لیکن مہمانوں کے استقبال اور ان کی رہائش اور خور و نوش وغیرہ کا انتظام افسر جلسہ سالانہ کے سپرد ہے۔اور یہ دونوں شعبے نظارت علیا صدرانجمن احمد یہ ربوہ کی عمومی نگرانی کے ماتحت کام کرتے ہیں۔اس ٹریکٹ کی اشاعت کا مقصد اس ٹریکٹ کی اشاعت کا اصل مقصد یہ ہے کہ سالانہ جلسہ میں شریک ہونے والے احباب جماعت مرکزی انتظامات سے پوری طرح متعارف ہوں اور جلسہ سالانہ کے ایام میں ابتدائی معلومات کے نہ ہونے کی وجہ سے بلاضرورت پریشان نہ ہوں۔انہیں اس ٹریکٹ کے مطالعہ سے پتہ لگ جائے گا کہ کس ضرورت کے لئے کسے ملنا چاہیے اور اس کا دفتر کس جگہ ہے۔اس طرح وہ بہت سی پریشانیوں سے بچ جائیں گے۔احباب کی خدمت میں ایک ضروری گزارش ہے کہ وہ ہر کام کے لئے افسر جلسہ سالانہ کے پاس نہ آئیں بلکہ انہوں نے مختلف انتظامات کے لئے جو افسران مقرر کر دیئے ہیں۔براہ راست ان سے رابطہ پیدا کر کے کم سے کم وقت میں اپنی ضرورت پوری کر لیں۔مثلاً اگر کسی کو روشنی کی ضرورت ہے تو وہ افسرجلسہ سالانہ کے پاس آنے کی بجائے منتظم صاحب روشنی کے پاس جائیں یا پانی کی ضرورت ہے تو منتظم صاحب آب رسانی سے اپنی ضرورت بیان کر کے اس کا ازالہ کرائیں۔وَعَلَى هَذَا الْقِيَاسِ۔اس سلسلہ میں کسی دوسرے کے پاس جانے سے صرف وقت ضائع ہوگا۔احباب کو دقت اور پریشانی سے بچانے کے لئے یہ انتظام کیا گیا ہے کہ جلسہ سالانہ کے مختلف شعبہ جات دفتر انصار اللہ مرکزیہ میں ہوں گے اور نمایاں بورڈ پر ان کا نام درج ہوگا۔افسر جلسہ سالانہ کے ماتحت کام کی تقسیم افسر جلسہ سالانہ کے ماتحت مہمانوں کے استقبال، رہائش اور خورونوش اور اس سلسلہ میں دوسرے بہت سے کام ہوتے ہیں جنہیں مختلف شعبہ جات میں تقسیم کر دیا جاتا ہے اور سہولت کے لئے