مضامین ناصر — Page 182
۱۸۲ جلسہ سالانہ کے انتظامات سے تعارف بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ وَعَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحِ الْمَوْعُوْدِ جلسہ سالانہ کی ابتدا ہر سال ماہ دسمبر کے آخری ہفتہ میں جماعت احمدیہ کا سالانہ جلسہ سلسلہ عالیہ کے مرکز دائمی قادیان ضلع گورداسپور میں منعقد ہوتا تھا۔جس میں ہزاروں احمدیوں کے علاوہ جو ملک کے ہر حصہ سے شامل ہوتے ایک کثیر تعداد غیر احمدی اور غیر مسلم اصحاب کی بھی شریک ہو کر فائدہ اٹھاتی تھی۔لے قادیان سے ہجرت کے بعد جماعت احمدیہ پاکستان کے نئے مرکز ربوہ ضلع جھنگ میں بڑی شان وشوکت سے منعقد ہوتا ہے۔جلسہ سالانہ کی داغ بیل حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ کے مقدس دور میں ۱۸۹۱ء میں اللہ تعالیٰ کے حکم سے ڈالی گئی تھی جبکہ اس میں پچھتر احباب شریک ہوئے۔دوسرے سال ۱۸۹۲ء میں جبکہ سالانہ جلہ کی بنیاد با قاعدہ طور پر کھی گئی تھی تین سو چھپیں احباب نے شرکت کی۔اس چھوٹی سی ابتدا سے شروع ہو کر اب خدا تعالیٰ کے فضل سے ہمارے جلسہ میں ۷۰-۶۰ ہزار کے قریب لوگ شامل ہوتے ہیں اور یہ تعداد ہر سال ہزاروں کے اضافہ سے بڑھ رہی ہے اور وہ دن دور نہیں جبکہ شمع احمدیت کے پروانے لاکھوں کی تعداد میں اس مبارک تقریب میں شمولیت کے لئے اکناف عالم سے جاں نثارانہ بصد خلوص پرواز کرتے ہوئے حاضر ہوا کریں گے۔انشاء الله جلسہ سالانہ کے اغراض و مقاصد جلسہ سالانہ کی اغراض میں تربیتی اور تبلیغی ہر دو مقاصد شامل ہیں جہاں تک جلسہ کی اصل لے قادیان میں اب بھی ہر سال با قاعدگی سے جلسہ سالانہ منعقد ہوتا ہے۔