مضامین ناصر — Page 147
۱۴۷ کے اسرار سے بھر دیا، کہ جب تک انسان خدا تعالیٰ کی طرف سے پورا تائید یافتہ نہ ہواس کو یہ نعمت نہیں دی جاتی۔نیز فرماتے ہیں: ( انجام آتھم صفحه ۴۹ طبع دوم ) ” مجھے جو دیا گیا وہ محبت کے ملک کی بادشاہت اور معارف الہی کے خزانے ہیں، جن کو بفضلہ تعالیٰ اس قدر دوں گا کہ لوگ لیتے لیتے تھک جائیں گے۔(ازالہ اوہام صفحہ ۵۶ ۸ طبع اوّل) پس آئیں قرآن مجید اور احادیث نبوی ﷺ کے ساتھ ساتھ ان بیش بہا خزائن سے بھی ہم صحیح رنگ میں فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں جو دراصل انہیں کی تفسیر ہیں۔ہم حضور کی تصانیف کو پوری توجہ اور انہماک کے ساتھ بار بار اور کثرت سے پڑھیں اور ان معارف و حقائق کی دولت سے مالا مال ہوں جو حضور نے ان میں بیان فرمائے ہیں تاہم ان کی روشنی میں اسلامی تعلیم پر عمل پیرا ہوکر ایک نئی زندگی حاصل کریں (اللهم آمين ) کیونکہ حضور علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں: ایسا ہی یہ عاجز بھی خالی نہیں آیا بلکہ مردوں کے زندہ ہونے کے لئے بہت سا آب حیات خدا تعالیٰ نے اس عاجز کو بھی دیا ہے۔بے شک جو شخص اس میں سے پیئے گا زندہ ہو جائے گا۔بلاشبہ میں اقرار کرتا ہوں کہ اگر میرے کلام سے مردے زندہ نہ ہوں اور اندھے آنکھیں نہ کھولیں اور مجزوم صاف نہ ہوں تو میں خدا تعالیٰ کی طرف سے (ازالہ اوہام صفحه ۴ ۱۸ طبع سوم ) نہیں آیا“۔اللہ تعالیٰ آپ سب کا حامی و ناصر ہو اور خدمت دین کی توفیق عطا کر کے اپنی رضا کے عطر سے ممسوح کرے۔آمین والسلام دستخط (مرزا ناصر احمد) صدر مجلس انصار اللہ مرکز یہ ربوہ (ماہنامہ انصار الله اپریل ۱۹۶۲ء صفحه ۲۱ ۲۲)