مضامین ناصر

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 148 of 239

مضامین ناصر — Page 148

۱۴۸ ہماری اہم ذمہ داری اور اس کی ادائیگی کا طریق مجالس انصاراللہ ضلع خیر پور کا دوسرا سالانہ اجتماع کیم و۲ جون ۱۹۶۳ء کو گوٹھ غلام محمد کے مقام پر منعقد ہوا تھا۔مکرم قریشی عبدالرحمن صاحب ناظم اعلی انصار اللہ کی درخواست پر محترم صاحبزاہ مرزا ناصر احمد صاحب صدر مجلس انصاراللہ مرکز یہ نے اس اجتماع کے نام جو بصیرت افروز پیغام ارسال فرمایا اس کا مکمل متن افادہ احباب کی غرض سے ذیل میں شائع کیا جا رہا ہے۔(ادارہ) بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ وَعَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحِ الْمَوْعُودِ برادران کرام! السّلام عليكم ورحمة الله وبركاته یہ معلوم کر کے خوشی ہوئی کہ مجالس انصار اللہ ضلع خیر پورا پنا دوسرا سالانہ اجتماع یکم و۲ جون ۶۳ ء کو گوٹھ غلام محمد کے مقام پر منعقد کر رہی ہیں۔میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس اجتماع کو گونا گوں برکات کا حامل بنائے اور یہ جماعت کی ترقی کا موجب ہو۔اس اجتماع کے موقعہ پر مکرم قریشی عبدالرحمن صاب ناظم اعلیٰ انصاراللہ نے مجھ سے خواہش کی ہے کہ انصار اللہ کے نام ایک پیغام بھجواؤں۔چنانچہ ان کی خواہش کے احترام میں چند سطور درج ذیل ہیں۔اس موقعہ پر میں اپنے انصار بھائیوں سے یہ بھی عرض کروں گا کہ کسی نصیحت کوسُن لینے سے ہی کام نہیں بنتا بلکہ اصلی چیز عمل ہے لہذا اس طرف خاص توجہ دی جائے۔