مضامین ناصر

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 146 of 239

مضامین ناصر — Page 146

۱۴۶ معارف و حقائق کی دولت مجالس انصار اللہ ضلع نواب شاہ کا پہلا سالانہ اجتماع مورخه ۱۷ و ۱۸ مارچ ۱۹۶۲ء محراب پور میں منعقد ہوا تھا اس موقع پر محترم صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب صدر مجلس انصار اللہ مرکزیہ نے مکرم قریشی عبدالرحمن صاحب ناظم اعلی مجالس انصار اللہ سابق سندھ و بلوچستان کی درخواست پر انصار اللہ کے نام جو بیش قیمت پیغام ارسال فرمایا اور جو اجتماع کے افتتاحی اجلاس میں پڑھا گیا وہ افار باب کی غرض سے ذیل میں شائع کیا جا رہا ہے۔(ادارہ) برادران! اَلسَّلامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ گزشتہ سے پیوستہ سال بھی میں باندھی کے اجتماع میں شریک ہونے سے قاصر رہا اور ناظم اعلیٰ مجالس انصار اللہ سابق سندھ و بلوچستان کے پیہم اصرار کے باوجود اس سال بھی میں مجلس مشاورت کے قرب اور دیگر مرکزی مصروفیات کی وجہ سے آپ کے اس اجتماع میں شریک نہیں ہورہا جس کا مجھے افسوس ہے۔مکرم مولوی ابوالعطاء صاحب قائد اصلاح و ارشاد مجلس انصار اللہ مرکزیہ کو اس اجتماع میں شرکت کے لئے بطور نمائندہ بھجوا رہا ہوں۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اسے کامیاب بنائے اور اس میں شریک ہونے والے جملہ احباب اپنے اندر ایک نمایاں تبدیلی محسوس کریں۔آمین۔ہم ناچیز بندوں پر اللہ تعالے کا بے انتہا کرم ہے کہ اس نے ہمیں اس زمانہ کے مامور کو پہچاننے کی سعادت بخشی جو حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد لَوْ كَانَ الْإِيْمَانُ مُعَلَّقًا بِالثَّرَيَّا لَنَالَهُ رَجُلٌ مِّنْ أَبْنَاءِ فَارَسَ کے مطابق دنیا میں اس وقت آیا جبکہ دنیا سے اسلام اٹھ چکا تھا۔فرمان نبوی کے مطابق وہ موعود مرسل دنیا میں دوبارہ اسلام لایا اور اس نے ہمیں اپنی بیش بہا تصانیف کے ذریعہ اسلام سے از سر نو روشناس کرایا۔علوم سماوی کے ان بیش بہا خزائن کے متعلق حضور فرماتے ہیں:۔مجھ کو خدا نے بہت سے معارف اور حقائق بخشے اور اس قدر میری کلام کو معرفت