مضامین بشیر (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 397 of 584

مضامین بشیر (جلد 4) — Page 397

مضامین بشیر جلد چهارم 397 وہ اپنے جائز مطالبات کو منوانے کے لئے جائز رستے اختیار کریں جن کی کمی نہیں مگر گاندھی جی کے چیلے بن کر اپنے آقا اور ہادی رسول پاک کی تعلیم کے باغی نہ بنیں کیونکہ ہمارے لئے ساری برکتیں حضرت سرور کائنات کی پیروی میں ہیں۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کا حافظ و ناصر ہو اور اسے ہر فتنہ سے محفوظ ر کھے۔آمین یا أَرْحَمَ الرَّاحِمِينَ۔( محرره 6 اکتوبر 1962ء) روزنامه الفضل 10 اکتوبر 1962ء) نگران بورڈ کا اجلاس منعقدہ 7 اکتوبر 1962ء جماعت کو مخالفت کے مقابل پر صبر و ہمت کی تلقین 7 اکتوبر 1962ء بروز اتوار نگران بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا۔شیخ بشیر احمد صاحب اور شیخ محمد احمد صاحب مظہر کے علاوہ سب ممبران شریک اجلاس ہوئے۔دعا کے بعد 9 بج کر 40 منٹ پر اجلاس کی کارروائی شروع ہوئی۔(1) سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب کے سفر خرچ ملک شام کا معاملہ صدر انجمن احمد یہ اور مجلس تحریک جدید میں ایک عرصہ سے فیصلے کے بغیر لٹکتا جارہا تھا۔خاکسا رصد رنگران بورڈ نے دونوں مجلسوں کے سربراہوں کو مشورہ دیا کہ وہ آپس میں بیٹھ کر اور متعلقہ ریکارڈ دیکھ کر اس معاملہ کے متعلق فیصلہ کر لیں تو مناسب ہوگا۔چنانچہ صدرانجمن احمدیہ نے بعد غور اس خرچ کو اپنے ذمے تسلیم کر لیا ہے اور اس طرح یہ معاملہ خیر و خوبی سے طے پا گیا۔(2) مرزا عبدالحق صاحب کی تجویز بابت تبلیغ پر ناظر صاحب اصلاح وارشاد کی رپورٹ موصول ہوئی اور اس پر کافی غور و خوض کے بعد محکمہ متعلقہ تفصیلی ہدایات دی گئیں۔اور تاکید کی گئی کہ چونکہ پھر بعض غیر از جماعت اصحاب جماعت احمدیہ کے متعلق بے بنیاد غلط فہمیاں پھیلا رہے ہیں اور فتنے پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اس لئے ضروری لٹریچر کی اشاعت اور دیگر پُر امن ذرائع سے اس کے ازالہ کے لئے مؤثر کوشش کی جائے اور جماعت کو بھی بیدار کر دیا جائے کہ وہ فتنے کی طرف سے ہوشیار رہیں۔اور ناظر صاحب اصلاح وارشاد ہر تین ماہ کے بعد حالات کا تازہ جائزہ لے کر اس کے مناسب حال تدابیر اختیار کیا کریں اور رپورٹ کرتے رہیں۔