مضامین بشیر (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 398 of 584

مضامین بشیر (جلد 4) — Page 398

مضامین بشیر جلد چهارم 398 (3) بیرونی ممالک کے احمدیوں کی وصایا کے متعلق مجلس تحریک جدید اور صدر انجمن احمد یہ میں بعض انتظامی مشکلات کے بارہ میں کچھ اختلاف تھا اس کا فیصلہ کیا گیا۔(4) صدر نگران بورڈ کی تجویز پر فیصلہ کیا گیا کہ ربوہ میں مفت اور لازمی پرائمری تعلیم کی سکیم جلد تر جاری کر دی جائے۔تا کہ جماعت احمدیہ کا مرکز اس معاملہ میں خدا کے فضل سے ایک مثالی شہر بن جائے۔یہ امر بہت خوشی کا موجب ہے کہ نظارت تعلیم کی رپورٹ کے مطابق پہلے سے ہی ربوہ کے لڑکے اور لڑکیاں بڑی کثرت کے ساتھ تعلیم پارہے ہیں اور بہت ہی کم بچے تعلیم سے محروم ہیں۔اس لئے یہ انتظام انشاءالہ بلاکسی خاص خرچ کے کامیاب صورت میں جاری کیا جا سکے گا۔(5) مشاورت کی تجویز کے مطابق احمدیوں میں رشتہ ناطہ کی مشکلات کا جائزہ لینے اور ان کا حل تجویز کرنے کے لئے جو کمیشن صدر نگران بورڈ کی طرف سے مقرر کیا جا چکا ہے اس کی رپورٹ پیش ہونے پر فیصلہ کیا گیا کہ کمیشن کو ہدایت دی جائے کہ بہر صورت جلسہ سالانہ 1962ء تک اپنی رپورٹ مکمل کر کے بھجوا دیں تا کہ نگران بورڈ کے غور کے بعد وہ مشاورت میں پیش کی جاسکے۔(6) لا ہور میں احمد یہ ہوٹل کے قیام کے متعلق نگران بورڈ میں فیصلہ ہو چکا ہے کہ صدر انجمن احمد یہ ہوٹل کی تعمیر کے لئے مناسب موقع پر چار کنال سے لے کر چھ کنال تک کا پلاٹ خریدنے کا انتظام کرے تا کہ اس میں احمد یہ ہوٹل اپنے نقشے کے مطابق بنایا جا سکے۔اس تعلق میں مزید فیصلہ ہوا کہ صدرانجمن احمدیہ بہر حال نئے سال میں کوئی مناسب کوٹھی کرایہ پر لے کر اور مجلس مشاورت میں اس کا خرج منظور کرا کے آئندہ تعلیمی سال سے ہوٹل جاری کر دے تا کہ جب تک اپنی عمارت نہیں بنتی کرایہ کی عمارت سے کام لیا جا سکے۔(7) مجوزہ جماعتی میوزیم کے قیام کے متعلق نگران بورڈ میں اختر صاحب اور مینوی کی تجویز پر فیصلہ ہو چکا ہے۔اس کے متعلق کمیٹی مقررہ کی رپورٹ پیش ہوئی فیصلہ کیا گیا کہ سلسلہ کے مقدس تبرکات کا معاملہ فوری نوعیت کا ہے کیونکہ جوں جوں وقت گزر رہا ہے تبرکات کے ضائع چلے جانے کا خطرہ بڑھتا جاتا ہے اور ان کے متعلق تصدیق حاصل کرنے کی مشکلات بھی بڑھ رہی ہیں۔لہذا اس بارے میں فوری کارروائی ہونی چاہئے اور مقررہ کمیٹی کی طرف سے روزنامہ الفضل میں ابتدائی اعلان جلد تر ہو جانا چاہئے۔(8) مہتم مقامی خدام الاحمدیہ کی طرف سے ربوہ میں فرسٹ ایڈ کی ٹرینگ کلاس کے متعلق رپورٹ اور اس پر صدر نگران بورڈ کا نوٹ پڑھ کر سنایا گیا۔یہ فیصلہ کیا گیا کہ یہ ایک ضروری تجویز ہے۔کوشش کی جائے کہ یہ سلسلہ جاری رہے تاکہ ربوہ کے نوجوان اس کی ضروری ٹریننگ حاصل کر لیں اور رفاہ عام کی