مضامین بشیر (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 108 of 584

مضامین بشیر (جلد 4) — Page 108

مضامین بشیر جلد چهارم 108 سے محفوظ رکھے اور مجھے ہمیشہ اپنا صابر اور شاکر بندہ رکھ کر اپنی رضا کے ماتحت خدمت دین کی توفیق دیتا رہے۔آمِيْنَ يَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِينَ 6 ( محررہ 24 جولائی 1960 ء ) ایک غلطی کی تصحیح روزنامه الفضل ربوہ 27 اگست 1960 ء ) ام مظفر احمد کے متعلق میری رپورٹوں میں ڈاکٹر مسعود صاحب کا ذکر آتا رہا ہے۔مگر غلطی سے ان کا نام ڈاکٹر محمد مسعود لکھا جاتا رہا ہے حالانکہ جیسا کہ ان کی والدہ محترمہ سے معلوم ہوا ہے ان کا نام ڈاکٹر مسعود احمد ہے اور ان کی خواہش ہے کہ اخبار کے ذریعہ اس کی تصحیح کر دی جائے سوناظرین تصحیح فرمالیں۔اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے میں ڈاکٹر مسعود احمد کا شکریہ بھی ادا کرنا چاہتا ہوں کہ باوجود اس کے کہ ان کا میوہسپتال لاہور سے کوئی تعلق نہیں کیونکہ وہ نشتر ہسپتال ملتان میں کام کرتے ہیں۔وہ اپنی رخصت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے روزانہ صبح و شام ام مظفر کی عیادت کے لئے آتے رہے ہیں اور آپریشن کے وقت بھی ڈاکٹرا میرالدین صاحب کے ساتھ تھے۔فَجَزَاهُ اللَّهُ خَيْراً۔جیسا کہ میں ایک سابقہ رپورٹ میں بیان کر چکا ہوں میوہسپتال کا عملہ بھی اس موقع پر بہت ہمدردرہا ہے اور ڈاکٹر محمد یعقوب خان صاحب بھی عیادت میں خاص حصہ لیتے رہے ہیں۔فَجَزَاهُمُ اللَّهُ كُلُّهُمْ۔محرر: 29 اگست 1960 ء )۔۔۔۔۔۔۔روزنامه الفضل ربوده یکم ستمبر 1960ء) ام مظفر احمد کی طبیعت خدا کے فضل سے بتدریج بہتر ہورہی ہے لاہور 4 ستمبر بوقت سوا نو بجے شب بذریعہ فون : ام مظفر احمد کی طبیعت خدا کے فضل سے آہستہ آہستہ بہتر ہورہی ہے۔تین دن ہوئے ڈاکٹر صاحب نے گاؤ تکیہ کے سہارے بستر میں بٹھایا تھا۔اُس وقت تو اتم مظفر احمد نے برداشت کر لیا مگر بعد میں بڑی