مضامین بشیر (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 707 of 760

مضامین بشیر (جلد 3) — Page 707

مضامین بشیر جلد سوم 707 میں گزرنے لگی۔ایک دفعہ آپ نے ایک اونٹ دیکھا کہ وہ اپنے اوپر لدھے ہوئے بوجھ کی زیادتی کی وجہ سے بہت کراہ رہا تھا۔آپ یہ نظارہ دیکھ کر بے چین ہو گئے اور اونٹ کی پیٹھ پر محبت کے ساتھ ہاتھ پھیر کر اسے تسلی دی اور اونٹ کے مالک کو ناراضگی کے ساتھ فرمایا۔یہ بے زبان جانور ہیں ان پر رحم کرو تا آسمان پر تم پر بھی رحم کیا جائے۔اب میں اس مختصر سے مضمون کو ختم کرتا ہوں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت تو ایک ایسا سمندر ہے کہ اس کی وسعت اور گہرائی کی کوئی انتہا نہیں۔مگر اس وقت اس سمندر کے چند قطرے ہی پیش کرنے پر اکتفا کرتا ہوں۔یقیناً آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بلند ترین مقام اور اعلیٰ ترین کردار کا اندازہ کرنے کے لئے آپ کی سیرت کے کسی ایک پہلو کا ہی مطالعہ کافی ہے بشرطیکہ یہ مطالعہ پاک نیت اور دل کی صفائی پر مبنی ہو۔لا جرم حق وہی ہے جو مقدس بانی سلسلہ احمدیہ نے فرمایا ہے کہ: اگر خواہی دلیلے عاشقش باش برہان محمد ( محرره 29 ستمبر 1959ء) روزنامه الفضل ربوہ 13اکتوبر 1959ء) مجالس خدام الاحمدیہ راولپنڈی ڈویژن کے دوسرے سالانہ اجتماع کے موقع پر پیغام اپنی رفتار ترقی کا جائزہ لو اور اپنی جد و جہد کو تیز تر کرتے چلے جاؤ مجالس خدام الاحمد یہ راولپنڈی کے دوسرے سالانہ اجتماع ( منعقدہ 25 تا 27 ستمبر 1959 ء) کے موقع پر حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے حسب ذیل پیغام مرحمت فرمایا تھا۔جسے مکرم میاں محمود احمد صاحب نائب امیر جماعت احمد یہ راولپنڈی نے اجتماع کے افتتاح کے موقع پر پڑھ کر سنایا۔) خدام الاحمدیہ راولپنڈی السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ