مضامین بشیر (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 665 of 760

مضامین بشیر (جلد 3) — Page 665

مضامین بشیر جلد سوم 665 توجہ اور کس قدر محنت درکار ہوتی ہے۔دراصل دعا کرنا ایک قسم کی موت کا اختیار کرنا ہے۔اس کے سوا میں اس وقت کچھ نہیں کہتا۔اگر در خانه کس است حرفی بس است (محررہ 14 جولائی 1959ء) روزنامه الفضل ربوہ 15 جولائی 1959ء) رسالہ ” الفرقان“ کی توسیع اشاعت کے لئے تحریک رسالہ ”الفرقان“ بہت عمدہ اور قابل قدر رسالہ ہے۔اور اس قابل ہے کہ اس کی اشاعت زیادہ سے زیادہ وسیع ہو۔کیونکہ اس میں تحقیقی اور علمی مضامین چھپتے ہیں اور قرآن کے فضائل اور اسلام کے محاسن پر بہت عمدہ طریق پر بحث کی جاتی ہے۔ایک طرح سے یہ رسالہ اس غرض و غایت کو پورا کر رہا ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مدنظر رسالہ ریویو آف ریلیجنز اردو ایڈیشن کے جاری کرنے میں تھی۔حضرت خلیفہ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی خواہش بڑی گہری اور خدا کی پیدا کردہ آرزو پر مبنی ہے کہ اگر ایسے رسالہ کی اشاعت ایک لاکھ بھی ہو تو پھر بھی دنیا کی موجودہ ضرورت کے لحاظ سے کم ہے۔پس مخیر اور مستطیع احمدی اصحاب کو یہ رسالہ نہ صرف زیادہ سے زیادہ تعداد میں خود خریدنا چاہئے بلکہ اپنی طرف سے نیک دل اور سچائی کی تڑپ رکھنے والے غیر احمدی اور غیر مسلم اصحاب کے نام بھی جاری کرانا چاہئے۔تا اس رسالہ کی غرض و غایت بصورت احسن پوری ہو اور اسلام کا آفتاب عالم تاب اپنی پوری شان کے ساتھ ساری دنیا کو اپنے نور سے منور کرے۔یہ معلوم کر کے بہت افسوس ہوا کہ ابھی تک یہ رسالہ مالی لحاظ سے نقصان پر جا رہا ہے۔زندہ قوموں کے زندہ رسالے ہر جہت سے زندگی کے آثار سے معمور ہونے چاہئیں۔ایسے رسالہ کا مالی تھیٹروں کی وجہ سے بند ہونا بہت قابل شرم ہوگا۔( محر ر ہ 11 جولائی 1959 ء) روزنامه الفضل ربوہ 18 جولائی 1959ء)