مضامین بشیر (جلد 3) — Page 666
مضامین بشیر جلد سوم 666 عید کی قربانیوں کا مسئلہ جانوراور نقد رقم کا سوال آج کل بعض حلقوں میں عید کی قربانیوں کا مسئلہ زیر بحث ہے اور بعض علماء بھی (گوان کی تعداد بہت قلیل ہے ) اس طرف مائل نظر آتے ہیں کہ اس زمانہ میں عید کے موقع پر جانوروں کی قربانی کی جگہ کسی قومی فنڈ میں نقد روپیہ جمع کرا دینا بہتر ہے کیونکہ فی زمانہ جانوروں کی قربانی میں نقد رقم کا ضیاع ہے وغیرہ وغیرہ۔یہی سوال مجھے سے ایک معزز غیر احمدی دوست نے 1950 ء میں بھی کیا تھا جس کا جواب میری طرف سے الفضل کی چارا شاعتوں میں اگست و ستمبر 1950 ء میں شائع ہوا تھا۔بعض دوستوں کا خیال ہے کہ وقت کی ضرورت کے پیش نظر ان چار مضمونوں کو رسالہ کی صورت میں اکٹھا کر کے شائع کر دیا جائے تو انشاء اللہ مفید ہو گا۔سو جو دوست اس بارے میں کوئی مزید سوال دریافت کرنا چاہیں وہ مجھے لکھیں تا کہ اگر ضروری ہو تو اس سوال کا جواب بھی مجوزہ رسالہ میں شامل کر دیا جائے۔مگر یہ ضروری ہے کہ پہلے میرے شائع شدہ چاروں مضمونوں کو غور سے پڑھ لیا جائے۔اگر ان کے سوال کا جواب پہلے مضمونوں میں آچکا ہے تو سوال کرنے والے اور جواب دینے والے کا وقت یونہی ضائع نہ ہو۔میرے یہ مضامین ذیل کی چار قسطوں میں شائع ہوئے تھے : (1) الفضل 18 اگست 1950 ء (2) الفضل 19 اگست 1950 (3) الفضل 20 اگست 1950 ء۔(4) الفضل 9 ستمبر 1950 ء۔ء ان مضمونوں کے پڑھنے کے بعد بھی اگر ضرورت سمجھی جائے تو مزید سوال بھجوایا جائے۔ورنہ بعض دوستوں کا خیال ہے کہ خدا کے فضل سے یہ مضامین کافی جامع ہیں اور ان کو معمولی نظر ثانی کے بعد شائع کر دینا کافی ہوگا۔وَاللهُ الْمُوَفِّقُ - (محررہ 12 جولائی 1959 ء ) روزنامه الفضل ربوہ 21 جولائی 1959ء)