مضامین بشیر (جلد 3) — Page 619
مضامین بشیر جلد سوم 619 2 حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بعض الہامات و مکاشفات (بلا تشریح) گا ہے گاہے بازخواں“ حضرت خلیفہ لمسیح الثانی ید اللہ بنصرہ کی موجودہ بیماری کے متعلق احباب جماعت کو دعا کی تحریک کرتے ہوئے میں نے لکھا تھا کہ اس دفعہ حضور قادیان کا بہت ذکر فرماتے ہیں اور اسے بار بار یاد کرتے ہیں۔چونکہ ممکن ہے کہ یہ ذکر کسی غیبی تحریک پر مبنی ہو اس لئے احباب کی تذکیر کی غرض سے ذیل میں اسی سلسلہ میں تعلق رکھنے والے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بعض الہامات اور مکاشفات درج کئے جاتے ہیں جن کی تشریح کی اس جگہ ضرورت نہیں۔وقت پر خدا تعالیٰ کا منشاء خود بخود ظاہر ہو جائے گا۔وَلَا عِلْمَ لَنَا إِلَّا مَا عَلَّمُنَا اللهُ الْعَلِيمُ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ الْعَظِيم (1) ایک مقدمہ کے دوران میں جب کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام قادیان کے باہر تشریف لے گئے ہوئے تھے اور دشمنوں نے حضور کو پھانسی دلانے یا قید کرانے کی سازش کی تھی اور قادیان واپس جانے سے روکنے کی تدبیر بنائی تھی۔حضرت مسیح موعود کو موقع کی مناسبت کے لحاظ سے الہام ہوا تھا کہ: إِنَّ الَّذِى فَرَضَ عَلَيْكَ الْقُرْآنَ لَرَادُّكَ إِلَى الْمَعَادِ إِنِّي مَعَ الْأَفْوَاجِ آتِيكَ بَغْتَةً۔مخالفوں میں پھوٹ اور ایک شخص متنافس کی ذلت اور اہانت اور ملامت خلق (2) اس کے بعد الہام ہوا کہ : تذکرہ ایڈیشن دوم صفحہ 313 314) غُلِبَتِ الرُّومُ فِى أدْنَى الْاَرْضِ وَ هُمُ مِنْ بَعْدِ غَلَبِهِمْ سَيَغْلِبُونَ ( تذکرہ ایڈیشن دوم صفحہ 509) (3) اور یہی الہام مزید تشریح کے ساتھ دوبارہ ہوا کہ : غُلِبَتِ الرُّوْمُ فِي أَدْنَى الْأَرْضِ وَ هُمْ مِنْ بَعْدِ غَلَبِهِمْ سَيَغْلِبُونَ لِلَّهِ الْأَمْرُ مِنْ قَبْلُ وَ مِنْ بَعْدُ وَ يَوْمَئِذٍ يَفْرَحُ الْمُؤْمِنُونَ (4) پھر فرماتے ہیں: تذکرہ ایڈیشن دوم صفحه 799)