مضامین بشیر (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 507 of 760

مضامین بشیر (جلد 3) — Page 507

مضامین بشیر جلد سوم 507 آپ کا ہاتھ رمضان کے مہینہ میں غریبوں کی مدد کے لئے اس طرح چلتا تھا جس طرح ایک ایسی تیز آندھی چلتی ہے جو کسی روک کو خیال میں نہیں لاتی۔عید الفطر سے قبل صدقۃ الفطر ادا کر نے کا حکم بھی اسی زنجیر کی ایک کڑی ہے۔(9) رمضان کا آخری عشرہ خاص طور پر بابرکت عشرہ ہے۔کیونکہ قرآن مجید کے نزول کی ابتداء اسی عشرہ میں ہوئی تھی۔اس کے متعلق حدیث میں آتا ہے کہ شَدَّ مِعُذَرَهُ وَأَحْيِىٰ لَيْلَهُ أَيْقَظَ أَهْلَهُ ( صحیح بخاری کتاب الصوم ) یعنی اس عشرہ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اپنی کمر کس لیتے تھے اور اپنی راتوں کو عبادت کے لئے زندہ کر دیتے تھے اور اپنے اہل کو نمازوں کے لئے جگاتے تھے۔اسی عشرہ میں اعتکاف کی عبادت بھی ادا کی جاتی ہے جس میں اعتکاف بیٹھنے والا اپنے آپ کو خانہ خدا میں محصور کر کے اس کی عبادت کے لئے کلینتہ وقف ہو جاتا ہے۔یہ ایک قسم کی جزوی رہبانیت ہے جو مومنوں کے دل ودماغ میں غارِ حرا کی سی چاشنی پیدا کرنے کے لئے مقرر کی گئی ہے۔مگر اعتکاف دوسروں کی ریس میں بیٹھنا اور مسجد میں بیکار گفتگو کی مجلسیں جمانا اعتکاف کی برکت کو زائل کر دیتا ہے۔اعتکاف کے لیل و نہار صرف نماز اور تلاوت قرآن اور ذکر الہی اور دیگر دینی مشاغل کے لئے وقف رہنے چاہئیں۔(10) یہ بھی یا درکھنا چاہئے کہ رسول پاک کے ارشاد کے مطابق رمضان کے آخری عشرہ میں ایک خاص رات آیا کرتی ہے جسے لیلۃ القدر کہتے ہیں۔یہ رات جو طاق راتوں میں سے کسی رات میں آتی ہے بہت مبارک رات ہوتی ہے۔جس میں رحمت کے فرشتوں کا خاص نزول ہوا کرتا ہے جو نیچے جھک جھک کر سچے مومنوں کی دعاؤں کو اچکتے ہیں۔وَفِي ذلِكَ فَلْيَتَنَافَسِ الْمُتَنَافِسُونَ (المُطَفِّفِين: 27)۔(11) ایک خاص بات درود کی کثرت ہے جس پر رمضان کی مبارک گھڑیوں میں بہت زور ہونا چاہئے۔درود ایک نہایت با برکت دعا ہے۔اس میں دراصل رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے درجات کی بلندی اور آپ کے مقاصد کی کامیابی اور آپ کے لائے ہوئے مشن کی بامرادی سب شامل ہیں۔بلکہ اس زمانہ میں احمدیت کی ترقی بھی درود ہی کے تحت آتی ہے۔پس روزہ رکھنے والوں کو رمضان کے مہینہ میں درود پر بھی بہت زور دینا چاہئے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ایک رات درود کی اتنی کثرت کی گویا آپ کا رگ وریشہ درود سے معطر ہو گیا۔اسی رات کے آخر میں آپ نے خواب میں دیکھا کہ خدائی فرشتے نور کی مشکیں بھر بھر کر لارہے ہیں اور آپ کے مکان میں ان مشکوں کا منہ کھول کر انہیں خالی کرتے جاتے ہیں۔اس پر ایک آواز آئی کے یہ تیرے درود کا ثمرہ ہے۔پس ہمارے دوستوں کو چاہئے کہ درود پر اتنا زور دیں کہ ان کی