مضامین بشیر (جلد 3) — Page 447
مضامین بشیر جلد سوم 447 مکر می صدر مجلس تنخبا ر ر بوہ۔السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ آپ کا خط موصول ہوا۔آپ نے مجلس تجار ربوہ کے اجلاس کے لئے میرا پیغام مانگا ہے۔سواحمدی تاجروں کے لئے میرا پیغام اس کے سوا کیا ہو سکتا ہے کہ اپنے کاروبار کو پوری پوری دیانتداری کے ساتھ چلائیں۔کسی سے دھوکا نہ کریں۔نفع واجبی رکھیں اور اپنے فائدہ کے ساتھ ساتھ گاہک کا فائدہ بھی مد نظر رکھیں۔اور لوگوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں تا کہ آپ کی وجہ سے ربوہ کی نیک نامی ہو۔اور لوگ یقین کریں کہ احمدی تاجروں کی دیانت داری اور خوش اخلاقی ایک بے مثال چیز ہے۔یہ آپ کی طرف سے خاموش مگر نہایت مؤثر تبلیغ ہوگی اور آپ لوگ اس کا بھاری اجر پائیں گے۔خاکسار ( دستخط ) مرزا بشیر احمد روزنامه الفضل ربوہ 13 جون 1957ء) عزیز مرزا مبارک احمد کو روانگی کے وقت مشورہ جیسا کہ احباب کو معلوم ہو چکا ہے عزیز مرزا مبارک احمد سلمہ کل بتاریخ 57-6-11 یورپ کے احمد یہ مشنوں کے معائنے کی غرض سے اور خصوصاً جرمنی کی مسجد کے افتتاح میں شرکت کرنے کے لئے ربوہ سے روانہ ہو چکے ہیں۔روانگی کے وقت میں نے انہیں جو مختصر سا مشورہ دیا وہ دوستوں کی اطلاع اور دعا کی تحریک کی غرض سے درج ذیل کرتا ہوں۔میں نے انہیں کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اسلام اور احمدیت کی ترقی کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے خدا سے علم پا کر جو پیشگوئیاں کی ہیں انہیں نمایاں کر کے یورپ اور امریکہ کے سامنے لایا جائے تاکہ ان پر حجت پوری ہو۔اور وہ اس بات کو سمجھ جائیں کہ جو پیغام احمدیت لے کر آئی ہے وہ ایک عظیم الشان اور عالمگیر روحانی تغیر کا پیش خیمہ ہے۔اور میں نے عزیز مرزا مبارک احمد کو مثال کے طور پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی چند ذیل کی پیشگوئیوں کی طرف توجہ دلائی۔جن میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: (1) یا درکھو کہ کوئی آسمان سے نہیں اترے گا۔ہمارے سب مخالف جو اب زندہ موجود ہیں وہ تمام مریں