مضامین بشیر (جلد 3) — Page 446
مضامین بشیر جلد سوم 446 ہیں دُہر اظلم کیا ہے اور میرے نفسانی جذبات کو ابھارنا چاہا ہے۔جو نہایت درجہ قابل افسوس اور غیر شریفانہ فعل ہے۔آپ میرے اور میرے امام کے معاملہ کو ہم پر چھوڑ دیں اور اپنی عاقبت کی فکر کریں۔ہاں جہاں تک میری ذات کا سوال ہے میں کسی عہدہ یا خطاب کا خواہش مند نہیں ہوں اور نہ ہی اپنے آپ کو اس کا اہل سمجھتا ہوں۔بالآخر آپ لکھتے ہیں کہ میں آپ کے متعلق اپنی رائے نہ بدلوں۔آپ نے شرافت اور سنجیدگی سے اتر کر ایک گندے پانی میں ہاتھ ڈال کر کیچڑ اچھالا ہے۔اللہ تعالیٰ آپ پر رحم کرے اور سچی توبہ کی توفیق دے۔ور نہ اگر اس کے بعد بھی آپ کی طرف سے اسی نوع کا خط آیا اور آپ اپنی ضد پر قائم رہے تو میں یہ کہنے پر مجبور ہوں گا کہ هذَا فِرَاقُ بَيْنِي وَبَيْنَكَ۔جیسا کہ آپ نے لکھا ہے میں بالعموم دھیمے مزاج کا انسان ہوں۔مگر میں خدا کے فضل سے بے غیرت نہیں ہوں۔اور میرا ہمیشہ یہی اصول رہا ہے کہ الْحُبُّ فِي اللهِ وَ الْبُغْضُ فِی اللہ۔گو میں انشاء اللہ اس حکم کو بھی کبھی نظر انداز نہیں کروں گا کہ وَ لَا يَجْرٍ مَنَّكُمْ شَنَانُ قَوْمٍ عَلَى أَلَّا تَعْدِلُوا اِعْدِلُوا هُوَ أَقْرَبُ لِلتَّقْوَى (المائدہ: 9)۔کاش آپ بھی اس ارشاد الہی کو مد نظر رکھتے ! قف فقط والسلام مرزا بشیر احمد ربوہ 7 مئی 1957 ء 0000000 روزنامه الفضل ربوہ 24 مئی 1957 ء ) مجلس تجارر بوہ کے اجلاس کیلئے پیغام مؤرخہ 57-5-22 بعد نماز مغرب غلہ منڈی میں مجلس تجار کا اجلاس زیر صدارت میاں عبدالحق صاحب رامه ناظر بیت المال منعقد ہوا۔اس موقع پر راجہ محمد افضل صاحب نے تلاوت قرآن کریم فرمائی۔اسماعیل خان صاحب نے خوش الحانی سے نظم پڑھ کر سنائی بعدۀ چوہدری عبدالعزیز صاحب صدر مجلس تجار بوه نے حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کا مندرجہ ذیل نہایت قیمتی پیغام پڑھ کر سنایا۔