مضامین بشیر (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 421 of 760

مضامین بشیر (جلد 3) — Page 421

مضامین بشیر جلد سوم 421 بالآخر میں اپنے نوجوان عزیزوں سے پھر کہتا ہوں کہ پُرانے بزرگ گزرتے جاتے ہیں ، جماعت میں خلانہ پیدا ہونے دو اور گزرنے والوں کی جگہ ساتھ ساتھ پُر کرتے جاؤ۔بلکہ ان سے بھی آگے بڑھنے کی کوشش کرو اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی یہ نصیحت ہمیشہ یادرکھو کہ: بکو شید اے جواناں تابدیں قوت شود پیدا بهار و رونق اندر روضه ملت شود پیدا دوست دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے ڈاکٹر صاحب مرحوم کو غریق رحمت کرے اور اعلی علیین میں جگہ دے۔اور ان کی اولا د خصوصاً اس لڑکی کا جو ابھی تک قابل شادی ہے اور بے سہارا رہ گئی ہے حافظ و ناصر ہو۔محرره 19 فروری 1957ء) روزنامه الفضل ربوه 21 فروری 1957ء)۔۔۔۔۔۔0000000۔۔…۔۔۔۔۔ن کرنل ڈگلس کی وفات پر امام مسجد فضل لندن کے نام تار ربوہ 27 فروری کرنل ایم۔ڈبلیو۔ڈگلس صاحب کی وفات پر جماعت احمدیہ کی طرف سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے امیر مقامی حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے امام مسجد فضل مکرم مولو د احمد خان صاحب کے نام حسب ذیل تار ارسال کیا ہے جس میں انہیں ہدایت فرمائی ہے کہ وہ کرنل صاحب موصوف کے خاندان تک دلی ہمدردی کا یہ پیغام پہنچا دیں۔کرنل ڈگلس کی وفات کی اطلاع پہنچی۔ان کے خاندان کو دلی ہمدردی کا پیغام پہنچا دیں۔ان کا وہ دلیرانہ اور دیانتدارانہ رویہ جو انہوں نے اس مقدمہ میں اختیار کیا جو آج سے ساٹھ سال قبل حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کے خلاف ایک مسیحی پادری کی طرف سے جھوٹے طور پر کھڑا کیا گیا تھا ہماری یاد میں ہمیشہ تازہ رہے گا“ روزنامه الفضل ربوہ یکم مارچ 1957ء)