مضامین بشیر (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 410 of 760

مضامین بشیر (جلد 3) — Page 410

مضامین بشیر جلد سوم 410 حَمَلْتَهُ عَلَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِنَا رَبَّنَا وَلَا تُحَمِّلْنَا مَالَا طَاقَةَ لَنَا بِهِ ، وَاعْفُ عَنَّا وقفة وَاغْفِرْ لَنَا وقفه وَارْحَمْنَا والله أنْتَ مَوْلتَنَا فَانْصُرُنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَفِرِينَ - (البقره: 287) آمِينَ يَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِينَ ( محررہ 19 جنوری 1957 ء)۔۔۔۔۔۔روزنامه الفضل ربوہ 27 جنوری 1957ء) حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بعض الہامات میں لطیف اشارات اور دوستوں کی خدمت میں دعا کی یاددہانی 27 جنوری 1957ء کے الفضل میں میں نے ایک مختصر سے نوٹ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے چھ عدد الہامات اور مکاشفات درج کر کے دوستوں کو خاص دعاؤں کی تحریک کی تھی۔ان مکاشفات میں قادیان کی واپسی کے متعلق صریح اشارات تھے اور یہ بھی تصریح تھی ( گوایسی پیشگوئیوں کی پوری تشریح اور تفصیل تو بہر حال اپنے وقت پر ہی کھلا کرتی ہے ) کہ یہ واپسی مغلوبیت کے رنگ میں نہیں بلکہ غلبہ اقتدار کے رنگ میں مقدر ہے۔اب ذیل کے نوٹ میں سابقہ شائع شدہ چھ عدد مکاشفات میں سے دو الہاموں کے متعلق کچھ مزید تشریح پیش کرتا ہوں۔ان دو الہاموں میں سے پہلا الہام جو میں نے اپنے سابقہ نوٹ میں درج کیا تھا یہ ہے کہ : إِنَّ الَّذِي فَرَضَ عَلَيْكَ الْقُرْآنَ لَرَآدُّكَ إِلَى مَعَادٍ - إِنِّي مَعَ الْأَفْوَاجِ أَتِيْكَ بَغْتَةً ۖ يَاتِيْكَ نُصْرَتِي - إِنِّي أَنَا الرَّحْمَنُ ذُوالْمَجْدِ وَالعُلَى - تذکرہ ایڈیشن چہارم صفحہ 256-257) یعنی وہ خدا جس نے تجھ پر قرآن کی تبلیغ فرض کی ہے وہ تجھے ضرور پھر مرکز ( یعنی قادیان ) کی طرف واپس لائے گا۔میں (فرشتوں کی ) فوجوں کے ساتھ تیرے پاس اچانک پہنچوں گا اور میری مدد تجھے حاصل ہوگی۔میں تیرا رحمن خدا ہوں اور ہر قسم کی بزرگی اور بلندی کا مالک ہوں۔اس الہام میں جو معاد کا لفظ ہے وہ عربی کے لفظ عود سے نکلا ہے۔جس کے معنی کسی جگہ کی طرف