مضامین بشیر (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 409 of 760

مضامین بشیر (جلد 3) — Page 409

مضامین بشیر جلد سوم 409 آتی ہے چلا۔اس وقت میں نے اپنے تئیں ایک سخت گھبراہٹ میں پایا کہ گویا اس گھبراہٹ سے بے ہوش ہوتا جاتا ہوں اور اس وقت بار بار ان الفاظ سے دعا کرتا ہوں کہ رَبِّ تَجَلَّ رَبِّ تَجَلَّ ( یعنی اے میرے رب اتجلی فرما۔اے میرے رب تجلی فرما) اور ایک دیوانہ کے ہاتھ میں میرا ہاتھ ہے۔وہ بھی رَبِّ تَجَلَّ کہتا ہے اور بڑے زور سے میں دعا کرتا ہوں۔اور اس سے پہلے مجھے یاد ہے کہ میں نے اپنے لئے اور اپنی بیوی کے لئے اور اپنے لڑ کے محمود کے لئے بہت دعا کی ہے۔پھر میں نے دو کتے خواب میں دیکھے۔ایک سخت سیاہ اور ایک سفید۔اور ایک شخص ہے کہ وہ کتوں کے پنجے کاٹتا ہے۔پھر الہام ہوا كُنتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ “ ( تذکرہ ایڈیشن چہارم صفحہ 168 ) ( نوٹ : اس رؤیا میں جود یوانہ کا لفظ ہے اس کے حقیقی معنی اپنے وقت پر کھلیں گے ) (6) اس کے ساتھ ہی یہ الہام درج ہے کہ : قَدْ جَاءَ وَقْتُ الْفَتْحِ وَالْفَتْحُ قَرِيبٌ ( تذکرہ ایڈیشن چہارم صفحہ 169 ) یعنی فتح کا وقت آ گیا ہے اور فتح قریب ہے یہ الہامات اور مکاشفات جو آج سے قریباً ساٹھ پینسٹھ سال قبل کے ہیں اور عرصہ دراز سے شائع شدہ ہیں نہایت درجہ معنی خیز اور خدائی قدرت نمائی کی پیش خبریوں سے بھر پور ہیں۔جن کے بعض پہلو اب بھی ظاہر ہیں اور بعض آئندہ چل کر اپنے وقت پر ظاہر ہوں گے۔دوستوں کو خاص طور پر در دوسوز کے ساتھ دعا کرنی چاہئے اور مسلسل دعا کرتے رہنا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ جو قادر مطلق اور احکم الحاکمین اور قضاء وقدر کا مالک ہے وہ ان تمام باتوں کا انجام بہتر کرے۔اور اسلام اور احمدیت اور پاکستان اور قادیان اور وادی مظلوم اور پھر ہمارے امام کا ( جن سب کی طرف ان مکاشفات میں لطیف اشارے پائے جاتے ہیں ) بول بالا ہو۔اور اللہ تعالیٰ سب کی نصرت فرمائے اور سب کو اپنی حفاظت میں رکھے۔آمین ثم آمین۔نیز یہ بھی ضرور دعا کریں کہ جیسا کہ بعض صورتوں میں ہوا کرتا ہے۔اگر کسی آنے والی مبارک اور شیریں تقدیر کے ساتھ خدا کے علم میں اس کی کوئی تلخ تقدیر بھی لیٹی ہوئی ہوتو وہ اپنے خاص الخاص فضل کے ساتھ اس تلخ تقدیر کو ٹال دے۔اور ہمارے لئے اپنی تقدیر خاص سے ایسا پھول پیدا کرے جس کے ساتھ کوئی کا نشانہ ہو۔رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذْنَا إِن نَّسِينَا أَوْ أَخْطَانَا ۚ رَبَّنَا وَلَا تَحْمِلُ عَلَيْنَا إِصْرًا كَمَا