مضامین بشیر (جلد 3) — Page 334
مضامین بشیر جلد سوم 334 4 دو مفید کتابیں اصحاب احمد اور بشارات رحمانیہ اس وقت جماعت احمدیہ کے دو مخلص دوست سلسلہ احمدیہ کے متعلق دو مفید کتا میں لکھ کر شائع کر رہے ہیں۔ایک کتاب کا نام اصحاب احمد ہے جو ملک صلاح الدین صاحب ایم اے درویش قادیان لکھ رہے ہیں اور اس کے دو حصے شائع بھی ہو چکے ہیں اور باقی زیر تصنیف ہیں۔دوسری کتاب جس کا نام ”بشارات رحمانیہ ہے مولوی عبد الرحمن صاحب مبشر ڈیرہ غازیخاں سے شائع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔یہ اس کتاب کی دوسری جلد ہے۔ہر دو کتابیں اصولی طور پر بہت مفید اور ضروری معلومات پر مشتمل ہیں۔اصحاب احمد میں تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خاص خاص صحابہ کے روح پرور حالات درج ہیں۔جن میں یہ بیان کیا گیا ہے کہ انہیں کس طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی شناخت کی طرف رہنمائی ہوئی اور انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے کیا کیا نشانات دیکھے اور ان کا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ساتھ کیسا مخلصانہ اور فدائیانہ تعلق تھا اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ان کے ساتھ کیسا مربیانہ اور مشفقانہ سلوک تھا اور ان کے کیا کیا نیک اوصاف ہیں جن کی جماعت کو اقتداء کرنے اور ان کے رنگ میں رنگین ہونے کی ضرورت ہے۔دوسری طرف کتاب بشارات رحمانیہ میں ان کشوف اور رویا اور الہامات کا ذکر ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت کے متعلق مختلف دوستوں کو ہوئے اور جن کے ذریعہ انہوں نے اور ان کے دوستوں اور عزیزوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو قبول کرنے کی توفیق پائی یا قبول کرنے کے بعد وہ ان کے لئے مزید تقویت ایمان کا موجب ہوئے۔اس سے ظاہر ہے کہ یہ دونوں کتا ہیں اصولاً مفید اور روح پر دور مضامین پر مشتمل ہیں۔دوستوں کو یہ کبھی نہیں بھولنا چاہئے کہ جہاں ہمیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت کے لئے معقولی اور منقولی دلائل کے شائع کرنے کی ضرورت ہے وہاں غالبا اس سے بھی بڑھ کر ان روحانی شواہد اور تائیدات الہیہ کی اشاعت کی ضرورت ہے جو عقلی دلائل کی نسبت بھی دلوں میں زیادہ گھر کرنے والی ہیں۔اس واسطے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی معرکہ آراء تصنیف ”حقیقۃ الوحی“ تصنیف فرمائی۔جس میں منقولی اور معقولی دلائل کی بجائے اس قسم کے روحانی شواہد اور تائیدات الہیہ پر زیادہ زور دیا گیا۔میں امید کرتا ہوں کہ ہمارے دوست ان ہر دو کتابوں کی اشاعت میں حصہ لے