مضامین بشیر (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 241 of 760

مضامین بشیر (جلد 3) — Page 241

مضامین بشیر جلد سوم حاصل ہے اسلام تقوی خدا کا عشق کے اور جام تقویٰ مسلمانو بناؤ نام تقوی کہاں ایماں گر ہے خام تقوی ہر اک نیکی کی جڑھ اتقا ہے اگر 241 جڑھ رہی سب کچھ رہا ہے پس میں امید کرتا ہوں کہ ہمارے نوجوان بھی تقویٰ کو اپنا شعار بنائیں گے اور اپنے ہر قول وفعل میں خدا کی رضا جوئی کو مقدم رکھیں گے۔اللہ تعالیٰ ان کے ساتھ ہو اور دین و دنیا میں ان کا حافظ و ناصر رہے۔اور انہیں سچا خادم دین بنا کر حسناتِ دارین سے نوازے۔آمین محررہ 29 مارچ 1955 ء )۔۔۔۔۔۔۔(روزنامہ الفضل 2 اپریل 1955ء) حضرت خلیفہ اُسی الثانی کے سفر یورپ کی کامیابی کے لئے جماعت کو خاص دعاؤں کی تحریک جیسا کہ احباب جماعت کو معلوم ہے حضرت خلیفہ السیح الثانی ایدہ اللہ بنصرہ العزیز سفر یورپ کے ارادہ سے کراچی تشریف لے گئے ہوئے ہیں اور وہاں سے انشاء اللہ عنقریب یورپ روانہ ہو جائیں گے۔جماعت کے دوستوں کو اس موقع پر خصوصیت کے ساتھ دعائیں کرنی چاہیں کہ اگر اللہ تعالے کے علم میں یہ سفر مقدر ہے تو وہ اپنے فضل و کرم سے حضور کو خیریت کے ساتھ لے جائے اور پوری طرح صحت یاب کر کے کامیاب اور بامراد واپس لے آئے اور حضور کے اس سفر کو دین و دنیا اور ظاہر و باطن اور حال و مستقبل کے لحاظ سے مفید اور بابرکت اور مثمر ثمرات حسنہ کرے۔آمِيْنَ يَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِينَ جیسا کہ میں نے اپنے ایک سابقہ اعلان میں ذکر کیا تھا حضور کی یہ بیماری اعصابی نوعیت کی ہے جو کثرت کار اور کثرت افکار کے نتیجہ میں پیدا ہوئی ہے۔بعض ڈاکٹر صاحبان اسے پورا فالج تو نہیں ( کہتے )