مضامین بشیر (جلد 3) — Page 240
مضامین بشیر جلد سوم حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا فوٹو مطلوب ہے 240 حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ایک فوٹو ایسا ہے جس میں حضور پورے جسم کے ساتھ کھڑے نظر آتے ہیں اور ہاتھ میں ایک طرف کو جھکی ہوئی ایک چھڑی ہے اور سر پرلنگی ہے۔حضور کے ساتھ عزیزم مکرم میاں شریف احمد صاحب کھڑے ہیں۔اور فوٹو میں ان کی عمر اس وقت قریباً سات آٹھ سال نظر آتی ہے۔اگر کسی دوست کے پاس اس فوٹو کی صاف اور اصل تصویر موجود ہو تو چند دن کے لئے مجھے کسی معتبر ذریعہ سے ارسال فرما کر ممنون فرمائیں۔انشاء اللہ اس کی نقل لینے کے بعد واپس بھجوا دیا جائے گا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی یہ تصویر بہت صاف ہے اور اپنے اندر خاص روحانی اثر رکھتی ہے۔اور پھر ہے بھی وہ پورے جسم کی۔نہ کہ صرف چھاتی تک کا بسٹ (Bust) میرا خیال ہے کہ جہاں آئندہ کسی کتاب کے ساتھ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تصویر چھاپنی ضروری سمجھی جائے تو چھاتی تک کی تصویر کی بجائے یہ تصویر چھاپنی زیادہ مفید ہوگی۔محرره 8 مارچ 1955 ء ) (روز نامہ الفضل 11 مارچ1955ء) دین کا مرکزی نقطہ تقویٰ ہے جس کا مقام مومن کا دل ہے مجلس خدام الاحمدیہ کی تربیتی کلاس پر امیر مقامی حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کا پیغام مجلس خدام الاحمد یہ ربوہ کے زیر اہتمام مورخہ 30 مارچ کو مسجد مبارک میں اہل ربوہ کا جو تربیتی اجلاس منعقد ہوا۔اس میں امیر مقامی حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کا حسب ذیل پیغام پڑھ کر سنایا گیا۔میرے نزدیک دین کا مرکزی نقطہ تقویٰ ہے۔جس کا مقام مومن کا قلب ہے۔تقویٰ کا تصور بہت گہرا اور بہت وسیع ہے۔مگر اس کا خلاصہ یہ ہے کہ انسان اپنے ہر قول اور ہر فعل اور ہر حرکت اور ہر سکون میں خدا کی رضا کی تلاش اور اس کی ناراضگی سے بچنے کی کوشش کو اپنا مقصود و مدعا بنائے۔اور ہر بات کہتے ہوئے اور ہر کام کرتے ہوئے بلکہ ہر کام سے رکتے ہوئے بھی یہ سوچ لیا کرے کہ کیا اس میں کوئی پہلو خدا کی ناراضگی کا تو نہیں ہے۔اسی لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے تقویٰ کی تعریف میں فرمایا ہے کہ۔