مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 901 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 901

۹۰۱ مضامین بشیر مولوی محمد ابراہیم صاحب بقا پوری کے لئے دعا مولوی محمد ابراہیم صاحب بقا پوری مخلص بزرگوں میں سے ہیں اور صحابی ہیں۔آجکل وہ ۱۰۲ ڈی بلاک ماڈل ٹاؤن میں بیمار ہیں اور انہوں نے ایک غیبی تحریک کی بناء پر مجھ سے خواہش کی ہے کہ میں ان کے لئے الفضل میں احباب سے دعا کی تحریک کروں۔سو میں امید کرتا ہوں کہ دوست جماعت کے اس مخلص بزرگ کو ضرور اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں گے۔جوں جوں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے صحابہ گزرتے جاتے ہیں۔لازماً اس مقدس جماعت کی قدر بڑھتی جاتی ہے اور اسی نسبت سے ان کے واسطے دعائیں بھی زیادہ ہونی چاہئیں۔اور دراصل یہ بھی خدا کی شکر گزاری کا ایک پہلو ہے۔ومن لم يشكر الناس لم يشكر الله ۵۴ ( مطبوعہ الفضل ۲۷؍ جولائی ۱۹۵۰ء)