مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 880 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 880

مضامین بشیر ۸۸۰ درویشوں کے رشتہ داروں کے لئے ضروری اطلاع آئندہ قادیان کے متعلق شمس صاحب کے ساتھ خط و کتابت کی جائے دوستوں کی اطلاع کے لئے اعلان کیا جاتا ہے کہ میں بوجہ علالت کچھ عرصہ کے لئے رخصت لے رہا ہوں۔میری جگہ حضرت امیر المؤمنین خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ نے میری رخصت کے ایام میں مولوی جلال الدین صاحب شمس کو میرا قائمقام مقرر فرمایا ہے۔مولوی صاحب موصوف کا دفتر ربوہ میں ہوگا۔پس آئندہ تا اطلاع ثانی ا۔قادیان اور ۲۔قادیان کے درویشوں اور ۳۔درویشوں کے اہل وعیال اور ۴۔دیگر متعلقہ کاموں کے متعلق مولوی جلال الدین صاحب شمس ربوه متصل چنیوٹ کے ساتھ خط و کتابت کی جائے ورنہ خواہ مخواہ طوالت ہوگی اور خطوں کے ضائع جانے کا بھی اندیشہ ہے۔اس طرح آئندہ چندہ امداد درویشاں کی رقم محاسب صاحب صدر انجمن احمد یہ ربوہ کے نام بھیجوائی جائیں اور کو پن پر منسلکہ خط میں یہ صراحت کر دی جائے کہ یہ رقم چندہ امداد درویشاں کی ہے۔احباب دعا فرمائیں کہ اللہ تعالیٰ مجھے اپنے فضل سے کامل صحت عطا کر کے پھر خدمت کی توفیق دے۔آمین۔مطبوعه الفضل ۲۱ جون ۱۹۵۰ء)