مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 879 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 879

۸۷۹ مضامین بشیر خاطر فوجوں میں نوکریاں کرتے ہیں اور سالہا سال وطن سے دور رہ کر ہر قسم کے خطرات کے ماحول میں گولیوں کی بارش کے سامنے سینہ سپر ہو کر اپنی زندگی گزارتے ہیں تو پھر یہ کتنے افسوس کی بات ہے کہ ایک خالص دینی کام کی خاطر چند سال کے لئے بھی صبر و رضا کا نمونہ نہ دکھایا جائے۔دوستوں کو یاد رکھنا چاہئے کہ درویش بھی آخر انسان ہیں۔اگر انہیں ان کے رشتہ داروں کی طرف سے گھبراہٹ کے خط جائیں گے تو لازماً ان کے اندر بھی گھبراہٹ پیدا ہوگی جس کے نتیجہ میں ان کے جذبہ خدمت میں کمزوری آئے گی۔پس ان کا فرض ہے کہ نہ صرف خود صبر و رضا کا نمونہ دکھا ئیں بلکہ اپنے رشتہ دار درویشوں کو ایسے خطوط لکھتے رہیں جن سے ان کی ہمتیں بلند ہوں اور خدمت کا جذبہ ترقی کرے۔وقت تو بہر حال گزر جائے گا لیکن مبارک ہیں وہ جو ان نازک ایام میں خدمت دین کا اعلیٰ نمونہ دکھا کر خدا کے خاص انعاموں کے وارث بنیں۔( مطبوعه الفضل ۱۶ جون ۱۹۵۰ء )