مضامین بشیر (جلد 2) — Page 773
بیمار درویشوں کے لئے دعا کی جائے مضامین بشیر اس سے قبل بابا اللہ دتا صاحب اور شیخ غلام جیلانی صاحب کی بیماری کی اطلاع شائع کی جا چکی ہے اب قادیان کے تازہ خط سے معلوم ہوا ہے کہ خدا کے فضل سے شیخ غلام جیلانی صاحب کو قدرے افاقہ ہے۔اور اب ان کے اپریشن کی تجویز کی جارہی ہے۔بابا اللہ دتا صاحب کی بیہوشی تو دور ہو چکی ہے لیکن ابھی تک حالت خطرہ سے باہر نہیں۔علاوہ ازیں آج کے خط سے معلوم ہوا ہے کہ محترمی بھائی عبدالرحمن صاحب قادیانی پرسوں سے درد گردہ کی شدید تکلیف میں مبتلا ہیں بھائی صاحب قدیم مخلصین میں سے ہیں۔احباب ان سب بیمار دوستوں کو اپنی دعاؤں میں یا درکھیں ( مطبوعه ۵ فروری ۱۹۵۰ء)