مضامین بشیر (جلد 2) — Page 697
۶۹۷ مضامین بشیر اخویم مرزا سلطان احمد صاحب مرحوم حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے جنازہ میں قادیان پہنچ گئے تھے بلکہ جب بڑے باغ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا جنازہ ہوا جو حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ نے پڑھایا تھا۔تو مجھے یاد ہے کہ مرز اصاحب مرحوم میرے قریب ہی کھڑے تھے۔تعجب ہے کہ مرز اسلطان احمد صاحب نے ہماری تائی صاحبہ مرحومہ کے پیچھے لگ کر ساری عمر حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے علیحدگی اور ایک گونہ مخالفت میں گزاری اور اس کے مقابل پر ہمارے دوسرے بھائی مرزا افضل احمد صاحب مرحوم نے کبھی اس رنگ میں مخالفت نہیں کی۔بلکہ بیعت نہ کرنے کے باوجود ہمیشہ عمومی رنگ میں مطیع اور فرمانبردار رہے لیکن بالآخر مرزا فضل احمد صاحب تو بیعت سے محروم گذر گئے مگر مرزا سلطان احمد صاحب مرحوم کو آخری عمر میں بیعت نصیب ہو گئی۔یہ خدا کے راز ہیں جنہیں وہی بہتر جانتا ہے مگر بظاہر یہی معلوم ہوتا ہے کہ بندے صرف ظاہر کو دیکھتے ہیں۔لیکن خدا کی نظر دل پر ہوتی ہے اور وہ اسی کے مطابق اپنے بندوں سے سلوک فرماتا ہے اور مرزا صاحب کا یہ الہام بھی اسی حقیقت کی طرف اشارہ کرتا ہوا نظر آتا ہے کہ خدائی تقدیر نے انہیں بالآخر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی طرف کھینچ لانے کا فیصلہ کر رکھا تھا۔واللہ اعلم ولا علم لنا الا ما علمنا۔مطبوعه الفضل ۲۰ / اکتوبر ۱۹۴۹ء)