مضامین بشیر (جلد 2) — Page 698
مضامین بشیر ۶۹۸ قادیان کے تازہ حالات ا۔قادیان کے تازہ خطوط سے معلوم ہوتا ہے کہ بعض دوستوں کی معمولی بیماری کے سوا خدا کے فضل سے قادیان میں سب دوست خیریت سے ہیں۔۲۔چند دن ہوئے قادیان کے بعض دوست بعض کاموں کے تعلق میں جالندھر گئے تھے اور جالندھر کے کمشنر سرسری نکیش صاحب) اور بعض دوسرے افسروں سے ملے اور راستہ کو امرتسر ٹھہرتے ہوئے دوسرے دن قادیان بخیریت پہنچ گئے۔۳۔اس دفعہ عید پر پاکستانی احباب کی طرف سے اٹھارہ عدد قربانیاں کی گئیں ہندوستانی احباب کی طرف سے جو قربانیاں ہوئیں وہ ان کے علاوہ تھیں۔۴۔مقدمہ اللہ رکھا جو ۲۵ درویشوں کے خلاف دائر ہے (اور سلطان احمد درویش کی وفات کی وجہ سے اب مقدمہ میں ۲۴ کس احمدی مدعا علیہ رہ گئے ہیں ) اس کی آئندہ تاریخ ۴ رنو مبر مقرر ہوئی ہے۔جو خلاف دستور سابق بٹالہ میں ہوگی۔دوست اپنے درویش بھائیوں کو اپنی خاص دعاؤں میں یاد رکھیں مقدمہ کے علاوہ اللہ رکھا بعض اور طریق پر بھی فتنہ کی آگ بھڑ کا تا رہتا ہے اللہ تعالیٰ ہمارے مظلوم بھائیوں کو اس کے شر سے محفوظ رکھے۔۵۔گو فی الحال پاکستان اور ہندوستان کے درمیان شرح تبادلہ کے تعین نہ ہونے کی وجہ سے بیوں اور منی آرڈروں کا آنا جانا بند ہے۔لیکن معلوم نہیں کس وجہ سے قادیان کے پوسٹ آفس نے پہلے سے پہنچے ہوئے منی آرڈروں کی تقسیم بھی روک دی ہوئی ہے ہمارے دوستوں نے اس کے خلاف احتجاج کیا ہے اور ساتھ ہی درخواست کی ہے کہ بے شک مساوی شرح تبادلہ پر ہی یہ رکے ہوئے منی آرڈر تقسیم کر دئیے جائیں۔اس میں ان کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا اور اس میں حکومت ہندوستان کا بھی کوئی نقصان نہیں لیکن ابھی تک اس درخواست پر کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔یک شدہ منی آرڈروں کے روکنے کے علاوہ ڈاک خانہ قادیان نے غیر معلوم وجہ سے فی الحال رجسٹر ڈ خطوط کا لینا بھی روک دیا ہے۔اس کے خلاف بھی احتجاج کیا گیا ہے۔۔قادیان کا جلسہ سالانہ جو ایک طرح سے سب ہندوستانی جماعتوں کا جلسہ ہے انشاء اللہ حسب دستور دسمبر کے آخری ہفتہ میں منعقد ہوگا۔اور قادیان کی صدر انجمن احمدیہ نے درخواست دی