مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 625 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 625

۶۲۵ مضامین بشیر کیا سنیما دیکھنا ہر صورت میں منع ہے؟ بعض دوستوں نے مجھ سے سوال کیا ہے کہ کیا سنیما دیکھنا ہر صورت میں منع ہے؟ یہ سوال غالبا ان کی اس مخفی خواہش پر مبنی ہے کہ سنیما جیسی دلکش تفریح سے کیوں محروم رہا جائے۔سو اس کے متعلق میرا پہلا جواب تو یہ ہے کہ مسائل کے متعلق زیادہ تر فتنہ اسی بناء پر پیدا ہوتا ہے کہ انسان اپنے ماحول سے متاثر ہو کر یا اپنے دل کی خواہش سے مغلوب ہو کر کسی مسئلہ پر نظر ڈالتا ہے اور پھر لا ز ما ماحول کے اثریا دل کی خواہش کے نتیجہ میں غلط رستہ پر پڑ جاتا ہے اور اس کی آنکھوں کے سامنے ایک ایسا دھواں آ جاتا ہے جو اسے صحیح رائے قائم کرنے نہیں دیتا۔اسی لئے قرآن شریف مومنوں کو بار بار ہوشیار کرتا ہے کہ اپنی ہوا و ہوس کے پیچھے لگ کر اپنی عاقبت کو تباہ نہ کرو۔بہر حال کسی مسئلہ پر غیر جانبدارانہ اور منصفانہ غور کرنے کا یہ طریق نہیں ہے کہ اپنے ماحول سے متاثر ہو کر یا اپنے دل کی خواہش سے مغلوب ہو کر اور سیدھے سادھے مسائل کو توڑ پھوڑ کر کچھ کی کچھ شکل دے دی جائے۔بلکہ صحیح طریق یہ ہے کہ بالکل خالی الذہن ہو کر اور دل کی سختی کو صاف کر کے ایک بات کو قرآن شریف اور حدیث اور عقل خداداد کی روشنی میں پر کھا جائے اور پھر نیک نیتی کے ساتھ آزادانہ رائے کے نتیجہ میں کوئی خیال قائم کیا جائے۔یہ تو ایک ضمنی بات تھی جو میں نے اوپر بیان کی ہے۔سوال مندرجہ عنوان کا اصل جواب یہ ہے کہ سنیما کا دیکھنا اپنی ذات میں کسی طرح منع نہیں سمجھا جا سکتا بلکہ حق یہ ہے کہ سنیما ان مفید ایجادوں میں سے ایک ایجاد ہے اور قدرت کے ان مخفی خزانوں میں سے ایک خزانہ ہے جو اللہ تعالیٰ نے بعض مفید اغراض و مقاصد کے ماتحت دنیا پر ظاہر فرمائے ہیں۔پس کوئی شخص محض سنیما کو بُر انہیں کہہ سکتا کیونکہ اس ایجاد کے ساتھ بعض ایسے فوائد لیٹے ہوئے ہیں کہ ان کے صحیح استعمال کے نتیجہ میں عظیم الشان فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے اور نسل انسانی کے معلومات کے اضافہ میں اور پھر ان معلومات کو مؤثر ترین صورت دینے میں سنیما کا بہت بھاری دخل ہے قدرت کے دور دراز مناظر کولوگوں کی آنکھوں کے سامنے لانا ،نیچر کے مخفی خزانوں کو جیتی جاگتی تصویر کی صورت میں عریاں کر کے دکھانا ، تاریخ کے بیش قیمت اوراق کو ایک بولتی ہوئی مورت کی صورت میں لوگوں کے سامنے لانا فوجی کارناموں کو ایسی صورت میں سنیما ہال کے پردہ پر آشکار کرنا کہ فنون جنگ کے ماہر لوگ اس سے ایک نیا سبق حاصل کرسکیں۔بیماریوں کے جراثیم کی تباہ کاریوں کو نگا کر کے دکھانا ، قومی لیڈروں کی زندگی کے سبق آموز