مضامین بشیر (جلد 2) — Page 506
مضامین بشیر کوئی دوست قادیان کی جائیداد فروخت نہ کرے جیسا کہ پہلے بھی کئی دفعہ اعلان کیا جا چکا ہے کہ کسی احمدی دوست کو اپنی قادیان کی جائیداد (مکان، دکان ، اراضی) وغیرہ کسی غیر مسلم کے پاس فروخت یا مستقل تبادلہ وغیرہ کی صورت میں منتقل نہیں کرنی چاہئے اور مقامی جماعتوں کے عہدیداروں کا فرض ہے کہ وہ اس بات کی نگرانی رکھیں کہ کوئی دوست اس قسم کی حرکت نہ کرے اور اگر کوئی ایسی بات ان کے نوٹس میں آئے تو فوراً نظارت امور عامہ کو اطلاع دیں تا کہ ایسی حرکت کرنے والے احمدی کے متعلق جماعتی انتظام کے ماتحت ضروری کارروائی کی جا سکے۔موجودہ حالات کے ماتحت قادیان کی جائیداد کسی غیر مسلم کے پاس فروخت کرنا یا کسی طریق پر اسے مستقل طور پر منتقل کرنا نہ صرف مرکز سلسلہ کے تقدس کے خلاف ہے بلکہ اس میں ان خدائی وعدوں کی بھی بے حرمتی ہے جو قادیان کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ ہو چکے ہیں۔مطبوعه الفضل ۲۹ مارچ ۱۹۴۹ء)