مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 505 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 505

اخویم میاں عبداللہ خان صاحب کی علالت اور دوستوں سے دعا کی تحریک مضامین بشیر اخویم میاں عبد اللہ خان صاحب کی تشویشناک بیماری پر اب قریباً ڈیڑھ ماہ کا عرصہ گزر رہا ہے۔اس عرصہ میں اصل بیماری کے لحاظ سے تو درمیان میں اُتار چڑھاؤ کی صورت ہوتی رہی ہے۔یعنی کبھی طبیعت زیادہ خراب اور کبھی نسبتاً افاقہ مگر عام حالت کے لحاظ سے حالت مسلسل طور پر گرتی گئی ہے اور بیماری کے مقابلہ کی طاقت برابر کم ہوتی جارہی ہے اور ڈاکٹر لوگ موجودہ حالت کو کسی جہت سے تسلی بخش نہیں بتاتے۔بلکہ بعض نے تو یہاں تک کہا ہے کہ ہم اپنے علم کے مطابق علاج کر رہے ہیں مگر معجزانہ شفا تو صرف دعاؤں کا ہی نتیجہ ہو سکتی ہے۔پس میں حضرت اماں جان ام المؤمنین اطال اللہ ظلہا اور عزیزہ ہمشیرہ سلمہا اور دیگر سب خاندان کی طرف سے جماعت کے مخلصین سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اخویم عبداللہ خانصاحب کی صحت یابی کیلئے خصوصیت سے دعائیں کریں۔سچا مومن کسی صورت میں بھی خدا تعالیٰ کی رحمت سے مایوس نہیں ہوتا اور ہمارا خدا تو وہ رحیم کریم ہستی ہے کہ جس کی قدرت اور رحمت کی کوئی انتہا نہیں۔( مطبوعه الفضل ۲۴ مارچ ۱۹۴۸ء )