مضامین بشیر (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 475 of 1110

مضامین بشیر (جلد 2) — Page 475

۴۷۵ مضامین بشیر اہل قادیان کے نام پیغام سیدہ مبارکہ بیگم صاحبہ کا تازہ کلام گزشتہ جلسہ سالانہ قادیان کے لئے امیر صاحب جماعت قادیان نے درخواست کی تھی کہ اس موقع پر ہمشیرہ عزیزہ مکرمہ مبارکہ بیگم صاحبہ کوئی نظم لکھ کر ارسال کریں۔چنانچہ انہوں نے میری تحریک پر ذیل کی نظم لکھی اور وہ خدا کے فضل سے قادیان میں بہت مقبول ہوئی اور اکثر دوستوں پر رقت طاری ہو گئی اور غیر مسلم حاضرین بھی اس نظم کو سن کر بہت متاثر ہوئے۔خوشا نصیب کہ تم قادیاں میں رہتے ہو دیار مهدی آخر زماں میں رہتے ہو قدم مسیح کے جس کو بنا چکے ہیں 'حرم اس زمیں کرامت نشاں میں رہتے ہو خدا نے بخشی ہے الدار کی نگہبانی اُسی کے حفظ اس کی اماں میں رہتے ہو فرشتے ناز کریں جس کی پہرہ داری پر ہم اس سے دُور ہیں تم اس مکاں میں رہتے ہو جس کی معطر نفوس عیسی ہے اسی مقام فلک آستاں میں رہتے ہو نہ کیوں دلوں کو سکون و سرور ہو حاصل کہ قرب خطہ رشکِ جناں میں رہتے ہو تمہیں سلام و دُعا ہے نصیب صبح و مسا فضا ނ جوار مرقدِ شاہ زماں میں رہتے ہو شبیں جہاں کی شب قدر اور دن عیدیں جو ہم سے چھوٹ گیا اس جہاں میں رہتے ہو